Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’بلیو ٹِک‘ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

جعلی اور من گھڑت خبروں کے تدارک کے لیے ٹوئٹر فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے مشہور و معروف شخصیات کے اکاؤنٹس کے لیے ویری فیکیشن کا عمل شروع کیا تھا، جس کی بدولت صارفین حقیقی اور غیر حقیقی ٹوئٹس/ خبرمیں فرق دیکھ سکتے ہیں۔ دنیا بھر کی سیلے بریٹیز خصوصا سیاست دان لمبے چوڑے بیانات کے بجائے ٹوئٹس کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں اور ٹوئٹر نے ان کے اکاؤنٹس کی تصدیق کے بعد ایک’بلیو ٹک‘ عطا کر دیا ہے جو کہ ان کے نام کے فورا بعد دکھائی دیتا ہے۔ ٹوئٹر نے اکاؤنٹس کے تصدیقی عمل کو چند سال قبل بند کر دیا تھا تاہم اب اس کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر ’بلیو ٹک‘ کے لیے درخواست دینے سے پہلے چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ویری فیکیشن کا عمل شروع کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ کا اکاؤنٹ اصلی، مشہور و معتبر اور ایکٹو ہونا چاہیئے۔ اس مقصد کے لیے ٹوئٹر نے 6 کیٹیگری وضح کی ہیں، اور بلیو ٹک کے لیے آپ کے اکاؤنٹ کا ان میں سے کسی ایک کیٹیگری میں ہونا ضروری ہے۔

1۔ حکومت
2۔ کمپنیز، برانڈز اور این جی اوز( غیر سرکاری تنظیم)
3۔ صحافتی ادارے اور صحافی
4۔ انٹرٹینمینٹ
5۔ اسپورٹس اور ای اسپورٹس ( آن لائن گیمز وغیرہ)
6۔ ایکٹویسٹ، منتظمین اور دیگر با اثر افراد
ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ویری فیکیشن کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔
1۔ ٹوئٹر ویب سائٹ کھولیں اور More ‘….’ کے آئیکون پر کلک کریں
2۔ سیٹنگز اور پرائیویسی پر جائیں۔
3۔ اب، اپنے اکاؤنٹ میں جائیں اور اکاؤنٹ انفارمیشن کو اسکرول کریں
4۔ ویری فیکیشن ریکویسٹ پر کلک کریں اور پھر اسٹارٹ ریکویسٹ پر کلک کریں۔
5۔ اپنی ریکویسٹ سبمٹ کریں اور اس وقت تک انتظار کریں جب تک ٹوئٹر آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق نہیں کر دیتا۔ اگر ٹوئٹر نے آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کر دی تو پھر آپ کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ’بلیو ٹک‘ نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’بلیو ٹِک‘ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×