Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

’دا گریٹ مارچ آف ریٹرن‘، فلسطینیوں کے اسرائیل کی سرحد کے قریب مظاہرے

فلسطینیوں کی جانب سے لگاتار چوتھے ہفتے بھی غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب مظاہرے جاری ہیں۔

 ہر جمعہ کے روز فلسطینی مظاہرین غزہ اور اسرائیلی سرحد کے قریب مظاہرے کرتے ہیں۔ ان مظاہروں میں حکام کے مطابق آنسو گیس اور فائرنگ کے نتیجے میں سینکڑوں مظاہرین زخمی ہو چکے ہیں.

اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کے باعث عالمی سطح پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فلسطینی مظاہرین اس ہفتے ایک نئی ترکیب کا استعمال کر رہے ہیں۔

مظاہرین بڑی بڑی پتنگوں کے ساتھ مولوتوو لٹکا کر غزہ اور اسرائیلی سرحد کے قریب چھوڑ رہے ہیں. ان میں سے کچھ پتنگوں کے ساتھ نوٹ لگے ہوئے ہیں جن پر اسرائیلیوں کے لیے لکھا ہے ’فلسطین میں تم لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے.‘

حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکے سمیت مزید 4 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں اور اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہادتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے. 

فلسطینیوں کی جانب سے ان مظاہروں کو ’دا گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مظاہرے 30 مارچ کو شروع کیے گئے تھے اور امکان ہے کہ ان کا اختتام 15 مئی کو ہو گا.





This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

’دا گریٹ مارچ آف ریٹرن‘، فلسطینیوں کے اسرائیل کی سرحد کے قریب مظاہرے

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×