Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

میں اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کر ر ہا ہوں

اسرائیلی فوجیوں کے غزہ میں 18 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کرنے پر اسرائیل کے فوجی ریڈیو کے کمنٹیٹر کوبی میڈان کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل کے روزنامے ہیرٹز کی خبر کے مطابق اسرائیل کے فوجی ریڈیو کے کمنٹیٹر میڈان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے غزہ کی سرحد پر لینڈ ڈے کی مناسبت سے فلسطینیوں کے پُر امن مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں کو شہید کئے جانے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


خبر کے مطابق میڈان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے شئیر کئے گئے پیغام میں "میں اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کر ر ہا ہوں" کے الفاظ استعمال کئے ہیں جس پر ریڈیو کے ڈائریکٹر شمعون الکابٹز کے حکم پر انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ خبر میں اسرائیل کے وزیر دفاع آوگڈور لیبر مین کے ان الفاظ کو بھی جگہ دی گئی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "اگر وہ اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کر رہا ہے تو فوجی ریڈیو سے استعفی دے کر گھر کی راہ لے"۔

 



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

میں اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کر ر ہا ہوں

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×