Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی شہریت مل گئی

مسلمان مبلغ ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی حکومت نے اپنے ہاں مستقل رہائش کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی حکومت ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ کر چکی ہے اور برطانیہ میں اُن کے داخلے پر پابندی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی مسلمان مبلغ ذاکر نائیک کو جن کے داخلے پر برطانوی حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے، ملائیشیا کی حکومت نے اپنے ہاں مستقل قیام کی اجازت دے دی ہے۔

گزشتہ ماہ جب ذاکر نائیک ملائیشیا کی معروف ’پترا‘ مسجد سے باہر آئے تو اُن کے بے شمار مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور اُن کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ یہ مسجد ملائیشیا کے انتظامی دارالحکومت پترا جایا میں واقع ہے اور یہاں اکثر وبیشتر ملک کے وزیر اعظم نجیب رزاق اور اُن کی کابینہ کے اراکین عبادت کی غرض سے آتے ہیں۔ اس موقع پر نائیک کا ایک باڈی گارڈ بھی اُن کے ہمراہ تھا۔
 



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی شہریت مل گئی

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×