Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

.قدیم ترین پل

 دنیا کے 10 قدیم ترین پل جو آج بھی موجود ہیں

پل ایسی چیز ہے جو ہم سب کی ضرورت ہے۔پل آج سے نہیں بلکہ جب سے اس دھرتی پر انسان ہے تب سے انسان مشکل دریائی راستوں کو عبور کرنے کیلئے بناتا رہا ہے۔ پل ہمیشہ ان علاقوں میں بنائے جاتے ہیں جہاں پہنچنا بغیر پل کے ناممکن ہوتا ہے ۔ ان کی افادیت کی وجہ سے ، قدیم میسوپوٹیمیا (جو پہلی انسانی  تہذیبوں میں سے ایک ہے) کےعروج کے دوران بھی کچھ پل بنائے گئے۔ یہ ابتدائی پُل سادہ ڈھانچے تھے جو لکڑی کے تختے ، پتھر اور گارے سے بنائے گئے تھے ، یہ قدیم پل زیادہ دیر تک نہیں بچ سکے ۔ دنیا کے قدیم ترین پُل قدیم رومیوں نے بنائے تھے ، رومی  قدیم زمانوں  کے سب سے بڑے پل بنانے والے سمجھے جاتے ہیں ۔

10۔ کرماگارا پل

کرماگارا پل 5 یا 6 ویں صدی میں بازنطینی سلطنت کے عہد میں تعمیر ہوا تھا۔ یہ پل ایک ہی محراب نما شکل  پر مشتمل ہے اور ممکنہ طور پر نوکدارمحراب برج کی ابتدائی مثال ہے۔کرماگارا پل ، روم کی ایک سڑک کا حصہ ہے جو ترکی کےشہر مشرقی اناطولیہ خطے کو  میلیتین شہر سے ملاتا ہے۔ یہ پل آج کل استعمال کے لائق نہیں رہا کیونکہ سن 1975 میں کیبن ڈیم کی تعمیر کے بعد یہ قدیم پل ڈیم کے پانی میں  ڈوب چکا ہے۔ اس سے پہلے کرماگارا برج کا انقرہ کی مشرق وسطی ٹیکنیکل یونیورسٹی نے جانچ کیا تھا۔اس پل عمر قریب 1400 سال ہے۔


9۔بندِ قیصر

بند قیصر ایک رومی پتھر کا محرابی پل ہے۔یہ تاریخی پل  ایران کےشہرشوشتر میں ہے۔ اسے 260اور 270 عیسوی کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا ، اس پل کے ساتھ  ایک ڈیم بھی تعمیر کیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے اسے ایک منفرد مقام ملا تھا۔ایرانی تاریخ دانوں کے مطابق اسکا نام قیصرِ روم ویلیریرین کے نام پر رکھا گیا تھا جسے اسکی پوری فوج کے ساتھ ساسانی شہنشاہ شاہپور اوّل نے گرفتار کیا تھا۔یہ پل اور ڈیم انیسویں صدی تک زیرِاستعمال تھے۔اب اسے یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے۔اس پل کی عمر قریب 17سو سال ہے۔


8 ۔کرغوز کمیری پل

کرغوز کمیری  پل ایک نسبتا نامعلوم سا پل ہے لیکن قدیم انجینئرنگ کا ایک شاہکار اورانوکھا پُل ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے قدیم محراب دار پلوں  میں سے ایک ہے۔ یہ پل قدیم شہر لمیرا کے قریب واقع ہے اور یہ اس خطے میں گذرے زمانوں کا سب سے بڑا سول انجینئرنگ ڈھانچہ ہے۔ جس طرح پل کی محرابیں تعمیر کی گئیں اس پل کو غیر معمولی طور پر فلیٹ سیدھ ملتی ہے ، جو اس وقت کی رومن انجینئرنگ کی انفرادیت تھی۔ اس اس طرح کے دیگر تعمیراتی عجوبوں کی عدم دستیابی کے سبب اسکی تعمیر کا صحیح زمانہ بتا پانا مشکل ہے ، تاہم ایک محطاط اندازے کے مطابق اس کی تعمیر تیسری صدی عیسوئ کے آس پاس کے دور میں کی گئی تھی۔ ستم یہ کی اس  پل پر بہت ہی کم سائنسی تحقیق کی گئی ہے اور قدیم ذرائع سے اس پل کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔اس پل کی عمر 2000 سال کے قریب ہے۔


7۔پون فبریشی یس

پونس فیبریئس یا پونٹی دی کوٹرو کیپی ، اپنی اصل حالت میں رومانیہ کا سب سے قدیم پل ہے۔ یہ 62 قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا تھا اور دریائے ٹائبر کے نصف حصے تک جاتا ہے۔ پونس فیبرکیس 62 میٹر (203 فٹ) لمبا اور 5.5 میٹر (18 فٹ) اونچا ہےایک رومن سیاست دان اور مورخ - پونس فابریقیئس لکڑی کے پرانے  پل کے کے متبادل کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا جو جل گیا تھا۔ اس پل کا نام لوسیوس فیبریئس کے نام پر رکھا گیا ہے ، جو اس وقت سڑکوں کی دیکھ بال کا زمہ دار تھا۔ یہ پل اپنی طویل عمری  کے باوجود ، مکمل طور پر ٹھیک حالت میں ہے ۔62 سال قبلِ مسیح تعمیر کئے جانے سے لیکر اب تک2082سال سے یہ مکمل طور پر صحیح وسالم ہے اور استعمال کے قابل ہے۔ اس پل کی عمر قریب 21سو سال ہے۔


6۔الکانٹارا پل

الکینٹارا برج ایک اور شاہی رومن پل ہے جو آج بھی موجود ہے۔ رومن شہنشاہ ٹراجن کے 98 عیسوی میں حکم جاری کرنے کے بعد دریائے ٹیگس پر پتھر کی محرابیں بناکر پُل تعمیر کیا گیا ۔ اس کی تعمیر 104 عیسوی میں شروع ہوئی اور دو سال بعد ختم ہوئی۔ اگرچہ اس وقت پُل کی حالت بہت حدتک ٹھیک ہے ، لیکن تاریخ میں اس کی کئی بار مرمت کرنی پڑی۔ پل کا زیادہ تر نقصان قدرتی آفتوں اور استعمال کے بجائے جنگوں کی وجہ سے ہوا تھا۔ الیونٹارا برج کے مختلف حصوں کو مختلف اوقات میں تباہ کردیا گیا۔ 1969 میں مرکزی ستونوں کی مکمل مرمت کی گئی۔ اس پل کی عمر قریب 21سو سال ہے۔


5۔پونٹے سینٹ اینجیلیو برج

پونٹے سینٹ اینجیلو دنیا کے مشہور رومن پلوں میں سے ایک ہے۔ اس پل کو رومن شہنشاہ ہیڈرین نے روم کے شہر کے مرکز کو اپنے نئے تعمیر شدہ مقبرے تک دریائے ٹائبر کے اوپر سے ملاتے ہوئے ، جسے آج کل کاسٹل سینٹ اینجیلو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ماضی میں اس پل کو پونس ایلیوس کہا جاتا تھا ، جس کا مطلب ہے ب ہیڈرین کاپل۔ پونس سینٹ اینجیلو کو مشہور اطالوی مجسمہ ساز اور معمار جیئن لورینزو برنی نے ڈیزائن کیا تھا اور اسے 134 عیسوی میں مکمل کیا گیا تھا۔ پل کی سب سے نمایاں خصوصیت پل کے ستونوں پر کھڑے مجسمے ہیں۔ آجکل اس  پل پرصرف پیدل ہی چلا جاسکتا ہےاور یہ دریائے ٹائبر اور کاسٹل سینٹ اینجیلو کا قدرتی اور دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔یہ پل قریب 2150 سال پرانا ہے۔


4۔سینڈرے برج ترکی

سنڈیر پل ایک رومی ساختہ پل ہے جو رومی بادشاہت  کے آخری دور سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ جنوب مشرقی ترکی میں قدیم شہر ارسامیہ کے قریب واقع ہے۔ موجودہ سینڈرے برج 200 قبل مسیح تعمیر کیا گیاتھا۔شاہی رومی فوج کے ایک دستے نے اس عظیم شاہکار کو بنایا تاکہ وہ پرتھیا کے ساتھ جنگ لڑسکیں۔ رومن شہنشاہ لوئی سی یس ،ان کی دوسری بیوی جولیا ڈومنا ، اور ان کے بیٹے کاراکلا اور پبلیوس کے اعزاز میں چار ستونوں پر اس پل کو ٹکایا گیا۔ سنڈیرے پل اب ترکی کے ایک سب سے اہم قومی پارک میں تبدیل ہوچکا ہے ، اسے  یونیسکونے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیاہے۔ اس پل کی عمر قریب 22سو سال ہے۔


 

3۔کاروان پل اِزمیر ترکی

اگرچہ کچھ پل ایسے ہیں جو زیادہ پرانے ہیں ، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ، دریائے میلس  پر پل(جسے عام طور پر کاروان برج کہا جاتا ہے) دنیا کے قدیم ترین پلوں میں سے ایک ہے جو اب بھی استعمال میں ہے۔ یہ قدیم محراب والا پتھر کا سلیب پل 850 قبل مسیح میں ترکی کے شہر ازمیر میں تعمیر ہوا تھا۔ ایک موقع پر ، کاروان برج نے ازمیر شہر میں انٹری پوائنٹ کے طور پر کام کیا۔ دریائے میلس مشہور قدیم یونانی مصنف ہومر کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ ندی اور کاروان پل کازکر ہومر کی تحریروں میں بہت زیادہ ملتا ہے۔اس پل کی تعمیر کو اب 2870 سال  گزرچکے ہیں۔


2۔ ٹر پُل انگلینڈ

ٹار اسٹیپس ایک قدیم کلیپر پل ہے (پل کی شکل زیادہ تر ماؤس آف ڈیمن انگلینڈ  میں پاۓ جاتےہیں)۔ کسی کو یہ یقینی طور پر معلوم نہیں ہے کہ پل کتنے پرانے ہیں لیکن اسکی کم سے کم عمر کا انڈازہ ماہرین نے 1000 قبل مسیح لگایا ہے۔ٹر سٹپس 17 بڑے بڑے پتھروں پر جوکہ کل 180 فٹ لمبےہیں ،مشتمل ہیں اسے کلپر پل کی بہترین مثال سمجھا جاتا ہے۔ مقامی دیومالائ داستانوں  کے مطابق ، ٹر سٹپس شیطان نے تعمیر کیے تھے تاکہ وہ پتھروں پر سن باتھ لے سکے۔ اس پل کو حالیہ برسوں میں سیلاب کے پانی سے نقصان پہنچا ہے لیکن اسے دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔اس پل کی عمر اب تک 3 ہزار سال سے زائد ہوچکی ہے۔


1۔آرکا ڈیکو پُل

ارکاڈیکو برج ، جو کاظمہ پل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، دنیا کا قدیم ترین پُل سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک آرک برج ہے اور اس نوعیت کا اکلوتا قدیم پل ہے جو اب بھی مقامی لوگوں کے زیر استعمال ہے۔ پرانےوقتوں میں جب یونان میں کانسی کا آخری دور چل رہا تھا ، ارکاڈیکو برج نے ٹیرنس اور ایپیڈوروس شہروں کے درمیان شاہراہ کا کام کیا۔ ارکاڈیکو پل 1300قبل مسیح کے آس پاس کسی وقت تعمیر کیا گیا تھا اور اس علاقے کی ایک بڑی شاہراہ کا حصہ تھا۔ ارکاڈیکو کے قریب تین دوسرے کوربل آرچ برجز ہیں ، جو تمام ڈیزائن اور عمر میں ایک  جیسے ہیں۔یہ پل 3700 سال قبل تعمیر کئے گئے تھے۔اتنے لمبے عرصے سے یہ اب بھی زیرِ استعمال ہیں۔


 ویڈیو دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ ہمارے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں شکریہ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 



This post first appeared on , please read the originial post: here

Share the post

.قدیم ترین پل

×

Subscribe to

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×