Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

تخلیقی صلاحیت کیا ہے؟ ?What is Creativity


تخلیقی صلاحیت کیا ہے؟


تخلیقی صلاحیت کسی کام یا مسئلے کے بارے میں نئے یا مختلف انداز میں سوچنے کی کوشش، یا تخیل کو نئے خیالات پیدا کرنے کےلئے استعمال کرنے کی اِستعدادہے۔

تخلیقی صلاحیت آپ کو پیچیدہ دشواریوں کو حل کرنے یا کاموں تک رسائی کے دلچسپ طریقے تلاش کرنے کے قابل بناتی ہے۔

اگر آپ تخلیقی ہیں ، تو آپ چیزوں کو ایک منفرد نقطہ نظر سے دیکھتےاور سمجھتے ہیں،مواقع تلاش کرنے کے لئے آپ مختلف اشیاء کے درمیان کیا رابطہ ہے ڈھونڈ نے کی کوشش کریں  ،اور اس کو ایک نئے طریقے سے انجام دینے کا طریقہ دریافت کریں  ۔

 تخلیقی ہونے میں کچھ خطرہ بھی شامل ہے  کہ لوگ اپ کی تخلیق کو قبول نہ کریں، یہی وہ خوف ہے جس سے آپ نے چھٹکارہ پانا ہے ، آپ یہ دکھا سکتے ہیں کہ آپ خود کو ان چیزوں کو آزمانے کے لئے حوصلہ رکھتے ہے جو کسی اور میں نہیں اور جو پہلے کسی نے نہیں کیا ۔

تخلیقی صلاحیتوں کی مثالیں

تخلیقی صلاحیتوں کی متعدد قسمیں ہیں جن پر عمل کر کے آپ ذیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں  ،وہ آپ کو کسی مسئلے یا کسی کام کے بارے میں مختلف طرح سے سوچنے میں مدد دینے میں مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

مختلف لوگوں سے ملنا  یہاں تک کے بچوں سے بھی مشورہ کرسکے ہیں،سوالات پوچھنا اور یقینی مسائل کا تعین کرنا ،مشاہدے کرنا  اور اس کو اپنے تجربہ میں شامل کرنا

یہ ایک مستقل عمل ہیں جس کو ہمیشہ جاری رہنا چاہئے ۔


خاموشی اور تخلیقیت

بلاشبہ تخلیقی صلاحیتیں زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں ، اور خاموشی تخلیقی عمل کا ایک اہم حصہ ہے۔ تحقیق سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ تخلیقی عمل میں آگے بڑھتے ہوئے خاموشی کس قدر اہم ہیں۔

البرٹ آئنسٹائن اور سر آئزک نیوٹن جیسے وژنری سائنسدانوں نے اپنی زندگی کا اکثر حصہ خصوصی طور پر تنہا ہی کام کیا۔ ایک ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ بہترین تخلیقی کام اکثر تنہائی میں یا تنہائی کے بعد مکمل ہوتا ہے۔

تخلیقی کام اس وقت مکمل ہوتا ہے جب بیرونی دنیا کا دروازہ بند ہوجائے اور آپ تمام تر توجہ اپنے تخلیقی کام میں مرکوزکردیں۔

  

(تحریر عامر پٹنی)




This post first appeared on SMART AI KNOWLEDGE, please read the originial post: here

Share the post

تخلیقی صلاحیت کیا ہے؟ ?What is Creativity

×

Subscribe to Smart Ai Knowledge

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×