Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

قابل بیوی

 ایک نوجوان نے شرط رکھی کہ وہ اس لڑکی سے شادی کرے گا جو اچھا کھانا پکانا جانتی ھو گی ،،،

آخر اس کے چچا نے ھمت کی اور اس کو اپنی بیٹی سے شادی کی پیش کش کر دی ،،

نوجوان نے اپنی شرط چچا کو یاد دلائی جس پر چچا نے اس کو اگلے دن اپنے گھر مدعو کیا ،،،

جوان جب چچا کے گھر پہنچا تو چچا گھر کے باھر اس کا انتظار کر رھا تھا ،، وہ اسے سیدھا مویشیوں کے باڑے میں لے گیا اور خوب موٹا تازہ پلا ھوا مینڈھا اس کو دکھا کر کہا کہ بیٹا جی ذرا اس کو ذبح کر کے گوشت بنا کر لاؤ تا کہ تیرے مستقبل کی دلہن اس کو تیرے سامنے ھی پکا کر ھمیں کھلائے- اور کہا کہ بیٹا میں نے بھی مینڈھا ذبح کر کے اپنے چچا کی بیٹی کو دیا تھا جس نے اسے بہترین طریقے سے پکا کر مجھے کھلایا تھا اور ھماری شادی ھو گئ تھی -

نوجوان کا رنگ پیلا پڑ گیا وہ خجالت کے ساتھ بولا کہ چچا جان زمانہ تبدیل ھو گیا ھے ، آج کے جوان مینڈھے ذبح کرنا بھول گئے ھیں -

آہستہ بولو بیٹا ، اللہ کا ڈالا ھوا پردہ مت پھاڑو ، اللہ تیرے پردے کو قائم رکھے واقعی زمانہ تبدیل ھو گیا ھے ، اب لڑکے مینڈھا ذبح کرنا بھول گئے ھیں اور لڑکیاں کھانے پکانا بھول گئ ھیں ، تعلیم نے دونوں کو کسی قابل نہیں چھوڑا -

نوجوان نے چپ کر کے چچا کی بیٹی سے شادی کر لی اور ھنسی خوشی رھنے لگے-

کھانے اور پیزا باھر سے آتا رھا اور میاں بیوی مزے کرتے رھے -

نتیجہ :



اپنا منہ شیشے میں دیکھ کر اس کے سائز کے مطابق ھی شرائط رکھنی چاھئیے-🙂

کدی ہس وی لیا کرو 😛




This post first appeared on Tamashah, please read the originial post: here

Share the post

قابل بیوی

×

Subscribe to Tamashah

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×