Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے نام فائنل ، اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیاگیا

اسلام آباد (پی این آئی) سنی اتحاد کونسل نے چئیرمین پی اےسی کیلئے پی ٹی آئی رہنماء رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا۔

پی ٹی آئی ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ‏چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو چئیرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام بجھوا دیا گیا۔ مزید برآں سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن سے فارم47 والے اراکین کو بھی ڈی نوٹیفائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاس کی اپوزیشن لابی میں ہوا، اجلاس میں عمر ایوب، زرتاج گل، علی محمد خان، ثنا اللہ مستی خیل، شاندانہ گلزار، زین قریشی، شہرام ترکئی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکا نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم47 والے اراکین کو بھی ڈی نوٹیفائی کرے۔ اجلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ، آزادکشمیر مظاہرے ، بدترین معاشی صورتحال، گندم اسکینڈل اور کسانوں سے ہونے والی ذیادتیوں کو فلور پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی میں سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے حوالے فیصلے کو بھی سرایا گیا۔

The post چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے نام فائنل ، اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیاگیا appeared first on Pakistan News International - Latest Pakistani News in Urdu.



This post first appeared on Pakistan News International, please read the originial post: here

Share the post

چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے نام فائنل ، اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیاگیا

×

Subscribe to Pakistan News International

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×