Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما کے حق میں بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی زرتاج گل کا حج ادائیگی کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودجہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا جس کے مطابق زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں۔عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ سیکرٹری داخلہ قانون جاننے والے سینئر افسر کو عدالت کی معاونت کیلئے مقررکریں اور مجاز افسر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہواورکیس کے حقائق سے واقف ہو۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق پٹیشنرکے خلاف احتجاج پر متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ قانون کا سامنا کررہی ہیں، زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں اور ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جوازموجودنہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر جواب طلب کرلیا۔

The post اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما کے حق میں بڑا فیصلہ appeared first on Pakistan News International - Latest Pakistani News in Urdu.



This post first appeared on Pakistan News International, please read the originial post: here

Share the post

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما کے حق میں بڑا فیصلہ

×

Subscribe to Pakistan News International

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×