Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

سابق وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جلد بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے جلد بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا۔

جمعرات کو لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی میرے دل کے بہت قریب ہیں، جلد اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری دیں گے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے مہنگائی کے خاتمے کیلئے وفاق اور پنجاب مربوط انداز سے کام کر رہے ہیں۔نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تعلیم ، صحت اور معاشی ترقی ہماری جماعت کی ترجیحات میں شامل ہے،، وفاق اور پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سپر سپیڈ سے حل کر رہے ہیں۔

The post سابق وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جلد بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا appeared first on Pakistan News International - Latest Pakistani News in Urdu.



This post first appeared on Pakistan News International, please read the originial post: here

Share the post

سابق وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جلد بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

×

Subscribe to Pakistan News International

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×