اسلام آباد(پی این آئی)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
Related Articles
سپیکر ایاز صادق نے چیئرمین نیب کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کر سکے گا،ایس او پیز کو قانونی شکل دینے کیلئے نیب نے سپیکر سے مدد مانگ لی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی رکن کیخلاف شکایت پر سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جائے گا، سینیٹ رکن کی صورت مین چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا جائے گا،ذرائع کاکہنا ہے کہ صرف الزامات پر کسی رکن یا سیاسی رہنما کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایاجائے گا،انکوائری کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہیں کیا جا سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسر ایک ماہ سے ایک سال تک قید بھگتے گا، متعلقہ افسر کو 10لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جا سکے گا، نیب کا کوئی افسر کسی بھی حیثیت میں میڈیا یا عوام میں کوئی بیان نہیں دے گا، نیب افسر متعلقہ سیاسی اور منتخب رہنما کیخلاف ریفرنس دائر ہونے پر ہی بیان دے گا۔
The post سیاستدانوں کی گرفتاریاں، نیب پر بڑی پابندی لگا دی گئی appeared first on Pakistan News International - Latest Pakistani News in Urdu.