اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو 3 دن میں روٹی کی قیمت کے تعین کا حکم دے دیا۔
Related Articles
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روٹی کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس دوران اسٹیٹ کونسل کے نمائندے نے مؤقف اپنایا کہ پہلے گندم کا بحران ہوتا تھا اس بار گندم کی پیداوار بہت زیادہ ہو ئی ہے، آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو چکی ہے لہٰذا قیمتیں اسی لیے کم کی ہیں ۔دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ تندور والے جون جولائی میں دہکتی آگ میں جا کر روٹی لگاتے ہیں، عدالت کو ریڑھی لگانے والے غریب کا مفاد بھی دیکھنا ہے، روٹی کی قیمت امیر آدمی کا مسئلہ نہیں،انہیں تو روٹی کی قیمت ہی نہیں پتا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تندور ڈی سیل کرنے اور گرفتار لوگوں کی رہائی کی بھی ہدایت جاری کردی۔
The post اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3دن کی ڈیڈ لائن دیدی appeared first on Pakistan News International - Latest Pakistani News in Urdu.