Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

الیکشن میں مداخلت میں کس کا ہاتھ ہے؟ سابق صدرکا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن میں مداخلت میں پوری فوج کا نہیں کچھ لوگوں کا ہاتھ ہے، 9 مئی واقعات پرمعافی ان کو مانگنی چاہیے جو ظلم کی بنیاد بن رہے ہیں، فارم 45 کو دیکھا جائے تو 60 فیصد لیکن اگر 18سال کے بچوں کو بھی شامل کیا جائے تو پھر 90 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے عمران خان کو بالکل خوش و خرم ، ایک بڑا لیڈر جو پاکستان کی فکر کررہا ہے، ساری قربانیاں دینے کو تیار ہے۔ عمران خان وہ لیڈر ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ مقبول آدمی ہے، پاکستان میں کوئی بھی سروے ہوجائے، الیکشن نے ثابت کردیا ہے کہ 70 سے 80 فیصدتک عمران خان کی مقبولیت ہے، دنیا میں کوئی لیڈر ایسا نہیں ہے جو اتنی بڑی مقبولیت رکھتا ہو، عمران خان کو اس بات کا بڑا افسوس تھا کہ یہ جو پریس کانفرنس کی گئی اس کے اندر فوج کو بحث کی بنیاد بنا دیا گیا۔

The post الیکشن میں مداخلت میں کس کا ہاتھ ہے؟ سابق صدرکا اہم بیان آگیا appeared first on Pakistan News International - Latest Pakistani News in Urdu.



This post first appeared on Pakistan News International, please read the originial post: here

Share the post

الیکشن میں مداخلت میں کس کا ہاتھ ہے؟ سابق صدرکا اہم بیان آگیا

×

Subscribe to Pakistan News International

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×