Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پی اے سی چیئر مین شپ:پارٹی رہنمائوں کا شیرافضل کے نام کی مخالفت کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی رہنما عمران خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شب کیلئے میرا نام تبدیل کرنے پر زور دیتے رہے تاہم انہوں نے رہنماؤں کی چال انہی پر الٹ دی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر پارٹی کے اپنے رہنماؤں نے غلط بیانی کی، ایک ہفتے قبل پارٹی کے دوست بانی پی ٹی آئی سے ملے اور انہیں یہ باور کروا رہے تھے کہ پی اے سی چیئرمین کا اسپیکر نہیں مان رہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرپارٹی رہنماؤں نے زور دیا کہ متبادل کا نام دیں لیکن عمران خان نے ان رہنماؤں کی چال انہی پر الٹ دی۔ان کا کہنا تھاکہ یہ روایت ہے چیئرمین پی اے سی کو اپوزیشن نامزد کرتی ہے، اسپیکر مجھے چیئرمین پی اے سی نامزد نہیں کرتے تو اپوزیشن کوئی کمیٹی نہیں لے گی۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے اندر جو بھی یہ کر رہے ہیں اپنا قد چھوٹا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے میرا نام لیا، اب یہ رہنما مجبور کر رہے تھے نام تبدیل کریں، بہت سے فیصلوں میں بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالا گیا۔

The post پی اے سی چیئر مین شپ:پارٹی رہنمائوں کا شیرافضل کے نام کی مخالفت کا دعویٰ appeared first on Pakistan News International - Latest Pakistani News in Urdu.



This post first appeared on Pakistan News International, please read the originial post: here

Share the post

پی اے سی چیئر مین شپ:پارٹی رہنمائوں کا شیرافضل کے نام کی مخالفت کا دعویٰ

×

Subscribe to Pakistan News International

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×