Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

Now You Can Face Trial, Fine and Imprisonment | Live with the Laws in Pakistan

Live with the Laws in Pakistan

اگر کوئی شخص ہوائی فائرنگ کرتا ہوا پکڑا جاتا ہے تو اس پر Section 337 H2 کے تحت تین ماہ قید اور جرمانہ سنایا جا سکتا ہے۔ 

اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص پر کوئی جھوٹی FIR درج کرواتا ہے تو اس پر Section 182 کے تحت سات سال قید اور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ 

اگر کوئی پولیس آفیسر کسی سے رشوت لیتا ہے یا رشوت مانگتا ہے تو اس کو سیکشن 161 کے تحت تین سال قید اور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور اسے نوکری سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ 

اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر ہتھیار کی نمائش کرتا ہے تو اس کو کسی قسم کی سزا نہیں دی جا سکتی جب تک چیک کر کے یہ ثابت نہ کیا جا سکے کہ یہ ہتھیار اصلی ہے یا نقلی یا جب تک ہتھیار برآمد نہ ہو جائے۔ 

اگر پولیس کسی شخص کو گرفتار کرنے کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر اندر اس کو عدالت کے سامنے پیش نہیں کرتی تو سیکشن 157 آرڈر 2002 کے تحت اس پولیس اہلکار کو ایک سال قید و جرمانہ اور سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

اگر کوئی پولیس آفیسر آپ کے گھر بغیر اجازت داخل ہوتا ہے تو اس پولیس آفیسر کے خلاف سیکشن 452 تعزیراتِ پاکستان 155C کے تحت ایف آئی آر درج کروائی جاسکتی ہے جس کی سزا تین سال قید اور جرمانہ ہے۔ 

کسی عورت کو تھپڑ مارنے یا برقعہ اتارنے والے شخص پر دفعہ 354 تعزیراتِ پاکستان کی ایف آئی آر درج ہوتی ہے جس کی سزا دو سال قید اور جرمانہ ہے۔ 

اگر پولیس کسی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھتی ہے تو پولیس پر دفعہ 34/ 342 تعزیرات ِپاکستان 155C کے تحت ایف آئی آر درج ہوگی۔ 

گاہکوں کو انعام یا قرعہ اندازی کا لالچ دے کر اشیاء بیچنا جرم ہے سیکشن 294PPC کے تحت چھ ماہ قید اور جرمانہ ہے۔ 

کسی بھی رشتےدار کا لائسنس یافتہ اسلحہ اپنے پاس رکھنا سیکشن977 PCRLJ 2001 کے تحت کوئی جرم نہیں ہے۔ 

واپڈا اگر کسی کی زمین میں بجلی کا کھمبا یا پول نصب کرے گا تو واپڈا اس زمین کے مالک کو 2018 112 CLC کے تحت معاوضہ دینے کا پابند ہے۔ 

کسی جانور کے ساتھ بد فعلی کرنا سنگین اور ناقابل ضمانت جرم ہے جس کی سزا PLJ 2002 CRC 852 کے تحت عمر قید ہے۔ 

اگر کوئی صرف ریپ کرنے کی کوشش کرے تو اسے2020 PCRLJ 158 کے تحت قانون میں دی گئی ریپ کی سزا کا نصف حصہ جیل میں کاٹنا ہوگا۔ 

نیک نیتی سے کی گئی غلطی کسی کو مجرم قرار نہیں دے سکتی اور1991 PLC 791 کے تحت نہ ایسی غلطی سے کسی کو سزا دی جا سکتی ہے۔ 

اگر میاں بیوی دونوں جیل میں ہوں تو ان کی اولاد کی بھلائی کے لیے 1903 SCMR 1996 کے تحت ان دونوں میں سے کسی ایک کو ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے۔ 

اگر کوئی مقدمہ راضی نامے کی بناء پر واپس لیا گیا ہو تو 1991 SCMR 1210 کے تحت وہ دوبارہ کبھی دائر نہیں ہو سکتا۔ 

اگر شوہر اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو اٹھا کر گھر واپس لے آئے تو شوہر کے خلاف 1971 PCRLJ 252 کے تحت اغوا کا مقدمہ نہیں ہوگا۔ 

رسم حنا یا شادی پر ہوائی فائرنگ سے کسی کا قتل ہو جائے تو 2012 YLR 1366 کے تحت سزائے موت نہیں ہوگی۔ 

سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے سے پہلے PLJ 2004 CRC 1033 کے تحت گرفتاری دینا لازمی ہے۔ 

وکیل پر حملہ کرنا یا وکیل کو دھمکیاں دینا Sec 06 ATA 1997 کے تحت دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ 

عدالت میں شہادت ملزم کی موجودگی میں ریکارڈ کرنا PLJ 2020 CRC 422 کے تحت لازم ہے۔ 

اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخ سے مہنگی چیز فروخت کرتا ہے تو اسے 1969 PCLRJ 543 کے تحت ایک ماہ قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ 

دھوکہ اور فراڈ کرنے والوں پر 71-68-420 کے تحت قانونی کروائی کی جائے گی جو ناقابل ضمانت ہوگی۔ 

اگر موٹر سائیکل پر تین افراد سوار ہوں اور حادثہ ہوجائے تو 2001 CLJ 540 کے تحت اس حادثے کے ذمہ دار موٹرسائیکل والے ہوں گے۔ 

پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ گواہ کا بیان زیر دفعہ 161 جلد سے جلد ریکارڈ کرے۔ 

16 سال کی لڑکی کو بہلا پھسلا کر نکاح کرنا جرم ہے جس کی سزا 361 PPC کے تحت 07 سال قید ہے۔ 

اگر کسی نے لاؤڈ اسپیکر لگا رکھے ہوں یا تنگ گلی سے روزانہ جانور گزارتا ہو تو اس کا یہ عمل 1992 PCLRJ 385 کے تحت اسپیشل مجسٹریٹ سے رجوع کر کے ختم کروایا جاسکتا ہے۔ 

لڑکی کا کسی غیر محرم مرد کے ساتھ ناجائز تعلق رکھنا PLD 2017 FSC 63 کے تحت سنگین جرم ہے۔ 

چرس پی کر ڈرائیونگ کرنا جرم ہے جس کی سزا Section 100 motor Vehicle Ordinance 1965 کے تحت 6 ماہ قید ہے۔ 

اگر کوئی شخص عورت پر جھوٹی تہمت لگاتا ہے تو اسے Sec 496 PPC کے تحت پانچ سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 

پسند کی شادی کرنا PLD 2016 LHR 857 کے تحت ہر عورت کا بنیادی حق ہے۔ 

کسی بھی شہر میں پانچ سال رہنے والا شخص 2015 PLC 650 کے تحت اس شہر کے ڈومیسائل کا حقدار ہو جاتا ہے۔ 

اگر بجلی بغیر نوٹس کے بند کر دی جائے تو 1989 NLR 1133 کے تحت واپڈا کے خلاف مقدمہ دائر کیاجا سکتا ہے۔ 

تعزیرات پاکستان دفعہ 273 کے تحت اگر کوئی شخص ناقص اشیاء فروخت کرتا ہے تو اسے چھ ماہ قید اور جرمانہ کیا جاتا ہے۔ 

اگر کوئی پولیس آفیسر وردی میں تصویر کھینچواتا ہے یا ٹک ٹاک بناتا ہے تو آپ 8787 پر کال کر کے اس کو نوکری سے فارغ کروا سکتے ہیں۔ 

کسی لڑکی کو جاہل یا بدتمیز کہنا 2013 MLD 198 کے تحت کوئی جرم نہیں ہے۔ 

دادا کی وراثت میں یتیم پوتا پوتی بھی 2017 SCMR 1476 کے تحت حقدار ہے۔ 

کسی شخص کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنانا 2018 YLR 329 کے تحت سخت جرم ہے۔ 

والدین کمانے والے بیٹے کے خلاف PLD 2014 PESH 21 کے تحت خرچے کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ 

پولیس آفیسر زیر حراست ملزم پر تشدد کرے تو A 156(D) Police Order 2K2 کے تحت اس کو پانچ سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 

اگر کوئی شخص پاکستانی جھنڈے کی بےحرمتی کرتا ہے تو اسے Sec 123 PPC 1860 کے تحت تین سال قید اور جرمانہ ہوگا۔ 

ماں بچے کا خرچہ معاف بھی کر دے تو بھی 2014 MLD 351 کے تحت باپ خرچہ دینے کا پابند ہے۔ 

طلاق یافتہ لڑکی اگر ماں کے پاس ہے تو 2014 MLD 351 کے تحت باپ اس کو خرچہ دینے کا پابند ہے۔ 

غیرت کے نام پر ہونے والے قتل میں راضی نامہ PLD 2014 LHR 541 کے تحت صرف عدالت کی مرضی پر ہو سکتا ہے۔ 

ہر شہری 2010 CRLJ 69 کے تحت اپنی جان کے ساتھ ساتھ اپنے رشتے داروں کی جان کے دفاع کا حقدار ہے۔ 

بیوی کی طرف سے شوہر کا موبائل چیک کرنا S 25 PDPB 2018 کے تحت کوئی جرم نہیں۔



This post first appeared on Make One Smile, please read the originial post: here

Share the post

Now You Can Face Trial, Fine and Imprisonment | Live with the Laws in Pakistan

×

Subscribe to Make One Smile

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×