Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے لیے سفر کے نئے ضوابط

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے پابندی والے ملکوں سے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے سفر کے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ پابندی والے گیارہ ملکوں سے مقیم غیرملکیوں کو سعودی عرب براہ راست آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مسافروں کے مملکت پہنچنے پر انہیں ہوٹل قرنطینہ میں نہیں رکھا جائے گا۔ مملکت آنے سے قبل کسی اور ملک میں قیام کی ضرورت نہیں ہو گی بشرطیکہ مقیم غیرملکی سعودی عرب سے نکلنے سے قبل مملکت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہوں۔ محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ تمام فضائی کمپنیوں کو نئے ضوابط سے مطلع کر دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ سب اس کی پابندی کریں۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ عمل درآمد میں جو بھی فضائی کمپنی کوتاہی کرے گی تو اس سے ایسا کرنے پر بازپرس بھی ہو گی۔ محکمہ شہری ہوابازی نے کہا کہ ان زمروں میں شامل کسی کو بھی براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایسے مسافر جنہوں نے مملکت کے اندر اور باہر ویکسین کی ایک خوراک لی ہو۔ مملکت کے باہر ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد اور ایسے افراد جنہوں نے ایس ویکیسن لگوائی ہو جس کی مملکت میں منظوری نہیں دی گئی۔

بشکریہ اردو نیوز


 



This post first appeared on Pakistan Mirror, please read the originial post: here

Share the post

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے لیے سفر کے نئے ضوابط

×

Subscribe to Pakistan Mirror

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×