Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

وائٹ ہاؤس نے ماہرِ وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو ’ہدف بنا لیا

امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ اور صحت کے ماہرین کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو وائٹ وائس کی جانب سے ہدف بنایا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے گذشتہ عرصے کے دوران ڈاکٹر فاؤچی پر تنقید کی ہے۔ حکام کا ایک ایسا پیغام منظر عام پرآیا جس میں ان کی مبینہ غلط بیانی کا ذکر ہے۔ وائٹ ہاؤس کے پیغام میں ڈاکٹر فاؤچی کی ماسک پر بدلتی رائے اور کووڈ 19 کی سنجیدگی کا حوالہ دیا گیا ہے۔ امریکہ میں ایک طرف کووڈ 19 کے متاثرین میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف بظاہر ڈاکٹر فاؤچی کو ہٹانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ 

ڈاکٹر فاؤچی نے متعدد مرتبہ صدر ٹرمپ کے دعووں کی نفی کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا کاروبار کی بحالی کا فیصلہ قبل از وقت تھا اور اس کی بدولت متاثرین دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا ایک پیغام منظر عام پر آیا جس میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے حکام کو تشویش ہے کہ ڈاکٹر فاؤچی نے کئی بار غلط باتیں کہی ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ کام کے حوالے سے صدر ٹرمپ اور ڈاکٹر فاؤچی کے تعلقات اچھے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مشیر پیٹر ناوارو نے سی بی ایس کو بتایا تھا کہ ’اگر آپ مجھ سے پوچھیں کہ آیا میں ڈاکٹر فاؤچی کے مشورے سنتا ہوں تو میرا جواب ہو گا کہ ہاں لیکن احتیاط کے ساتھ۔‘.

بشکریہ بی بی سی اردو



This post first appeared on Pakistan Mirror, please read the originial post: here

Share the post

وائٹ ہاؤس نے ماہرِ وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو ’ہدف بنا لیا

×

Subscribe to Pakistan Mirror

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×