Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاکستان کی پہلی ای بائیک

دنیا میں آج جن قوموں کو ہم ترقی یافتہ گردانتے ہیں اُن کی ایک روش یہ رہی کہ انہوں نے اشیا کی درآمد پر کم سے کم انحصار کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی راہ اپنائی اور اپنی ضروریات خود تیار کیں۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ اب پاکستان نے بھی یہی راہ اپناتے ہوئے مقامی طور پر پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل (ای بائیک) تیار کر لی ہے جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ یہ ای بائیک ’’جولٹا الیکٹرک‘‘ نامی کمپنی نے تیار کی ہے، اس کے مختلف ماڈلز جے ای 70، جے ای 70 ایل، جے ای 70 ڈی، جے ای 100 ایل، جے ای 125 ایل، جے ای اسکوٹی اور جے ای اسپورٹس بائیک جلد دستیاب ہوں گے۔ یہ سب ماڈلز فل چارج بیٹری پر 60 سے 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکیں گے۔ فی الحال کمپنی کی ایک ای بائیک جے ای 70 کو متعارف کرایا گیا ہے جو ماحول دوست، ایندھن فری، بے آواز اور اسموک فری ہو گی۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق جے ای 70 مکمل چارج بیٹری پر 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکے گی۔ اس میں 20 اے ایچ کی پاور بیٹری ہو گی جبکہ موٹر پاور ایک ہزار واٹ ہے۔ موٹر سائیکل کی بیٹری رات بھر میں چارج ہو سکے گی اور اس دوران بجلی کا ڈیڑھ یونٹ خرچ ہو گا۔ پاکستان میں اس ای بائیک کو پاکستان الیکٹرک وہیکل پالیسی 2020۔2025 کے تحت متعارف کرایا گیا ہے۔ اس موٹر سائیکل کی قیمت کا کوئی باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا مگر امکان ہے کہ 80 سے 90 ہزار روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔ ای بائیک کی تیاری ایک اہم اقدام ہے کہ یہ ایندھن بچائے گی اور ماحول دوست ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں جدت بھی آئے گی۔ تاہم پاکستان میں پہلے سے جدید اور تیز رفتار موٹر سائیکلوں کی موجودگی میں ای بائیکس کو جگہ بنانے میں خاصی محنت کرنا پڑے گی۔ اگر ہم پولیوشن فری پاکستان چاہتے ہیں تو ہمیں دنیا بھر کی طرح ای ٹیکنالوجی کی طرف آنا ہو گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ



This post first appeared on Focus Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

پاکستان کی پہلی ای بائیک

×

Subscribe to Focus Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×