Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

تاریخی شاہکار: چنیوٹ کا پر اسرار عمر حیات محل

چنیوٹ

صوبہ پنجاب کا ایک مشہور شہر چنیوٹ جو لکڑی کے بنائے گئے فرنیچر کی وجہ سے پوری دنیا مین مشہور ہے مگر اس شہر کی مقبولیت کی ایک اور وجہ بھی ہے آج بات کرتے ہین شہر چنیوٹ میں موجود ایک پر اسرار  محل کی  یہ محل شہر چنیوٹ کے بیچ و بیچ واقع ہے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کئی عرصہ تک عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا گلابی اور سرمئی رنگ کا یہ محل پتھر اور لکڑی کا خوبصورت مرکب ہے ۔چنیوٹ کے اس تاج محل کو محبت کی مثال سے تو نہیں البتہ کسی پر اسرار کہانی سے جانا جاتا ہے چنیوٹ کا یہ محل عمر  حیات کے نام سے جانا جاتا ہے جس کے دروازوں اور کھڑکیوں پر بنے نایاب نقش و نگار اپنی مثٓال  آپ ہیں ۔

اگر بات کی جائے اس محل کی تاریخ کی تو یہ انیسویں صدی سے منسلک ہے اٹھارویں صدی کے آخر  میں شیخ خاندان نے کلکتہ سے چنیوٹ ہجرت کی جن میں  شیخ عمر حیات بھی شامل تھے ایک لڑکی کے پسند آنے پر خاندان سے ان کی مخالفت ہو گئی جس کے بعد انہیں چنیوٹ چھوڑ کر دوبارہ  کلکتہ جانا پڑا مگر کلکتہ جانے کے بعد ان پر قسمت کی دیوی بہت مہربان ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ کلکتہ بندرگاہ کے مشہور تاجر بن گئے سن ۱۹۲۰ مین جب ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے دوبارہ چنیوٹ جانے کا فیصلہ کیا بیٹے اور بیوی کے ساتھ جب وہ چنیوٹ واپس آئے تو انہوں نے اب چنیوٹ میں اپنے بیٹے کے لئیے ایک دلکش محل تعمیر کروانے کا فیصلہ کیا

گلزار محل

اس محل کو گلزار محل بھی کہا جاتا ہے جو کہ شیخ عمر حیات کے اکلوتے بیٹے کا نام تھا محل کی تعمیر کا کام ۱۹۲۳ سے شروع ہوا اس محل کی تعمیر میں تقریبا سات کا عرصہ لگا ۔محل تعمیر کرنے والوں نے اس محل کو اس قدر حسین و جمیل بنا دیا کہ دیکھنے والے کی ایک بار آنکھ اس پر جائے تو کہیں اور دیکھنا مشکل ہو جا تا تھا ۔ محل کی تعمیر  مکمل ہوئی مگر شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اس عالیشان محل کی تعمیر کے کچھ عرصے بعد ہی میں شیخ عمر حیات پر اسرار طور پر وفات پا گئے ۔

کچھ عرصہ گزرنے کے بعد شیخ عمر  حیات کی زوجہ نے یہ فیصلہ کیا کہ بیٹے کی شادی کر دی جائے جس کے بعد پورے محل کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا  اور پورے چنیوٹ میں ڈھول بجائے گئے اور پیغام عام کیا گیا کہ جہاں بھی جس کے کان میں بھی ڈھول کی آواز پڑتی ہے اس کو شادی کی دعوت ہے ۔مگر پھر کچھ ایسا ہوا کہ اس محل کی رونق مدہم پڑ گئی  ولیمہ کی صبح  عمر حیات کے بیٹے گلزار کی کمرے میں لاش ملی جس پر لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ اس محل میں آسیبی اثر  ہے محل کے افراد کا کہنا تھا کہ گلزار کی موت کوئلہ سے بننے والی گیس سے ہوئی کمرہ کو گرم کرنے کے لئیے کوئلہ کا استعمال کیا گیا تھا جس کے دھوئیں سے گلزار کا دم گھٹ گیا 

گلزار کی میت

گلزار کی میت اس کی ماں نے تدفین کے لئیے لے جانے نہیں دی اسی وجہ سے گلزار کی لاش اسی محل میں دفنائی گئی یہ حادثہ گلزار کی ماں پر بہت برا اثر ڈال کر گیا اور کچھ عرصے بعد ہی وہ اس دنیا سے چلی گئی اس کی وفات کے بعد لوگوں نے یہ مشہور کر دیا کہ یہ محل آسیب زدہ ہے اور پھر کچھ عرصے بعد اس محل کو میونسپل کمیٹی کے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ضلعی حکومت کی طرف سے اس ہیبت ناک محل کو لائبریری اور میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے بعد اس کو عام لوگوں کے لئیے کھول دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : قرآن کریم: ہدایت کا سرچشمہ اور ہماری زندگی

The post تاریخی شاہکار: چنیوٹ کا پر اسرار عمر حیات محل appeared first on Fukatsoft Blog.



This post first appeared on How Cancer Begins, please read the originial post: here

Share the post

تاریخی شاہکار: چنیوٹ کا پر اسرار عمر حیات محل

×

Subscribe to How Cancer Begins

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×