Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

’پاکستان اسٹرائیکس بیک‘ اور ’پاکستان فوج زندہ باد‘ کا ٹرینڈ بن گیا

بھارتی لڑاکا طیاروں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ کی جانب سے 2 ہندوستانی طیاروں کو مار گرانے کے بعد ٹوئٹرپر دنیا بھر میں ’پاک فوج زندہ باد‘ کا ٹرینڈ بن گیا۔ ’پاکستان آرمی زندہ باد اورپاکستان اسٹرائیکس بیک‘ کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر 2 گھنٹے قبل ہی شروع ہوا تھا اور اس ٹرینڈ کے سامنے آنے کے چند منٹوں بعد ہی ٹرینڈ ٹاپ 5 ٹرینڈز میں شامل ہوگیا تھا۔ ’پاکستان آرمی زندہ باد اورپاکستان اسٹرائیکس بیک ‘ کے ٹرینڈز ایک گھنٹے کے بعد ٹاپ تھری اور پھر پہلے نمبر پر آگئے اور دنیا بھر سے ان ٹرینڈز پر ٹوئیٹس کی گئیں۔ ان دونوں ٹرینڈز کے علاوہ ’پاکستانی ایئر فورس اور پرائڈ‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ ٹو ٹرینڈز بن گیا۔

ٹوئٹر پر عالمی سطح پر #PakistanArmyZindabad #PakistanStrikesBack #PakistanAirForceOurPride کے ٹرینڈز سب سے اوپر رہے۔ پاکستان فوج اور پاک فضائیہ کے یہ تینوں ٹرینڈ عالمی سطح پر پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے کے علاوہ ملک میں بھی یہی ٹرینڈ پہلے نمبرز پر ہی رہے۔ ان ٹرینڈز کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئیٹ کرنے والے افراد نے پاک فضائیہ اور پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ پاکستان نے عام آبادی کے بجائے بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ کئی صارفین کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بعد گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں اور ہندوستان کا مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے پاس ثبوت ہے۔

پاکستان فوج زندہ باد، پاکستان اسٹرائیکس بیک اور پاکستانی ایئر فورس اوور پرائیڈ کے ٹرینڈ پاکستان میں بھی نمایاں رہے اور ہزاروں صارفین نے ملکی افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیں پاک فوج کی جانب سے دو بھارتی طیارے مار گرائے جانے اور پائلٹس کی گرفتاری کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا صارفین کے مزاج میں بھی تبدیلی آگئی۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں ٹوئٹر پر SayNoToWar کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، بھارت کے سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنے اور جنگ کے سنگین نتائج سے متعلق باتیں کررہے ہیں۔



This post first appeared on Pakistan Armed Forces, please read the originial post: here

Share the post

’پاکستان اسٹرائیکس بیک‘ اور ’پاکستان فوج زندہ باد‘ کا ٹرینڈ بن گیا

×

Subscribe to Pakistan Armed Forces

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×