والدہ نہیں چاہتیں تھیں اداکاری کروں، رابعہ کلثوم

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ نہیں چاہتیں تھیں کہ وہ اداکاری کریں۔
نجی ٹی وی کے شو میں حال ہی میں رابعہ کلثوم نے شرکت کی اور شوبز کیریئر، نجی زندگی سے متعلق کھل کا اظہار خیال کیا۔
رابعہ کلثوم نے بتایا کہ ’والدہ چاہتیں تھیں کہ میں اپنی پڑھائی پہلے مکمل کرلوں اور ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی کے بعد پھر دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ابھی شوبز میں آنے کا سوچنا بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اشتہارات میں کام کرنے کی کافی آفر ہوئی تھی لیکن والدہ نے وہ بھی نہیں کرنے دیے تھے
اداکارہ نے کہا کہ پڑھائی مکمل کی تو اس کے بعد شادی ہوگئی لیکن شوہر ایسے ملے جنہوں نے کہا کہ آپ جو کرنا چاہتی ہیں وہ کرلیں۔
رابعہ کلثوم نے بتایا کہ شوہر اداکاری کو لے کر اتنے پرجوش تھے کہ انہوں نے پہلے ناپا جوائن کیا وہاں سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد اداکاری میں آئے ہم ایک ساتھ ڈرامہ شوٹ کررہے ہیں جو جلد نشر کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گلوکارہ 15 سال سے کررہے ہیں اور اب اداکاری میں بھی آگئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں رابعہ کلثوم نے بتایا کہ شوہر کے ساتھ ڈرامے کی شوٹنگ کرنے میں مزہ آتا ہے لیکن رومینٹک سین کے دوران شرم بھی آرہی ہوتی ہے پھر ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ تم لوگ کیوں شرما رہے ہو تم تو میاں بیوی ہو۔
رابعہ کلثوم نے بتایا کہ میں اداکاری کرنے کے بعد اس سے امیدیں وابسہ نہیں کرتی کیونکہ اچھا کام بھی کیا ہے لیکن کسی کو پسند نہیں آیا۔
واضح رہے کہ رابعہ کلثوم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’نیلو‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔