Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

تحریک انصاف کی جدوجہد میں سب کو شریک ہوناچاہیے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اسلامو فوبیا پوری دنیا کا مسئلہ بن چکاہے،نیویارک میں 4مسلمانوں کو قتل کیاگیاہے،ہمارے نبی ﷺ پوری دنیا کیلئے رحمت اللعالمین ہیں،ہمارے دین میں سب انسان برابر ہیں،میں نے ساری دنیا دیکھی ہے،انصاف سب کے لیے برابر ہوناچاہیے،جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا،انسانی معاشرے میں انصاف اور انسانیت ہوتی ہے،تحریک انصاف کی جدوجہد میں سب کو شریک ہوناچاہیے،تحریک انصاف کا مقصد عوام کو انصاف فراہم کرناہے.

فوج سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کے مطابق دیا،شہباز گل کا اعتراف

عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم کو شروع میں ہندو اور مسلمانوں کا ایمبیسڈر سمجھا جاتا تھا،اس کے بعد انہیں یہ اندازہ ہوگیا کہ کانگریس میں موجود لوگ ہندوؤں کی آزادی چاہتے تھے، تو اس کے بعد قائد اعظم نے مسلمانوں کے لیے جدوجہد کا آغاز کیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیں گے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کو ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا

اقلیتی کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے اوپر ایک ٹولہ مسلط کیاگیاہے،چھوٹا ٹولہ کہتاہے کہ ہمیں این آر او دیاجائے،انصاف کا مقصد کمزور اور طاقتور قانون کے سامنے برابرہوں،حقیقی آزادی اس وقت ملتی ہے جبکہ انصاف ملتاہے.

فیکٹ فائنڈنگ،ڈس انفولیب سے متعلق عمران خان کاجھوٹ پکڑاگیا

The post تحریک انصاف کی جدوجہد میں سب کو شریک ہوناچاہیے،عمران خان appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

تحریک انصاف کی جدوجہد میں سب کو شریک ہوناچاہیے،عمران خان

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×