Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

یوم عاشورہ، ملک بھر میں مجالس اور جلوس،سیکیورٹی کے سخت انتطامات

حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں مجالس برپا ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔

یوم عاشورہ کا مرکزی شبیہ ذوالجناح کا جلوس لاہور کی نثار حویلی سے برآمد ہو گیا.شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں پر گامزن ہے.نرکزئی جلوس اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا آج شام امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا.جس کے بعد شام غریباں برپا کی جائے گی.مرکزی شبیہ ذوالجناح کے روٹ کے راستے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں.روٹ کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے ہیں.

قبل ازیں 9 محرم الحرام پر پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم عاشورہ پر جلوس نکالے گئے اور مجالس عزا ء برپا کی گئیں، عزاداروں کیلئے دودھ اور پانی کی سبیلیں کا انتطام کیا گیا اس کے علاوہ نظر ونیاز کا وسیع اہتمام کیا گیا،عزاداران حسین نے ماتم داری اور گریہ زاری کی جبکہ یوم عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کی گئی.

لاہور میں 9 محرم کا ایک اور مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، جلوس صبح پانڈو اسٹریٹ سے ہی برآمد ہوا تھا۔

اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سےبرآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتاہوا واپس یہیں اختتام پزیر ہوا.

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سےدوپہرایک بجےبرآمدہوا، جلوس ایم اےجناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ،تبت سینٹر اور کھارادر میں حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہوا۔

روہڑی میں نو ڈھالہ تعزیہ کا 500 سالہ تاریخی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔
لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر ختم ہوا۔پشاور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے10بجے برآمد ہوگا،کوئٹہ میں مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوا۔اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.

سندھ کے شہر روہڑی میں نو محرم کے جلوس میں مذہبی رسم کی ادائیگی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر روہڑی میں اہل تشیع برادری کے نو محرم الحرام کے جلوس میں مذہبی رسم ضریح اقدس کی انجام دہی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق ضریح اقدس کربلا معلی کو پرسہ دینے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے 6 عزادارواں میں سے تین کی شناخت ہوگئی۔ ان میں گڈو کا رہائشی د ل شیر ولد مورزادہ، سکھر لوکل بورڈ کا رہائشی حسن پٹھان اور ہالانی کا رہائشی منصور ولد بشیر احمد شامل ہیںامدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کو متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

حیدرآباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ چہاردہ معصومین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لیے سیبلیں، نذر و نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔

میرپور خاص، بدین، سجاول، کندھ کوٹ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں نکالے گئے جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔

ملتان میں مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہو کر اپنےمقررہ راستوں سےگزر اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔

فیصل آبادمیں 9 محرم الحرام کے سلسلہ میں 93 جلوس اور 138مجالس ہوئیں، مرکزی جلوس امام بار گاہ حیدریہ امین پور بازار سے برآمد ہوا۔

جھنگ میں نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زہرا جبکہ گوجرانوالہ میں امام بارگاہ حویلی سادات سے مرکزی جلوس برآمد ہوا۔

میانوالی میں عزاداروں نے دریائے سندھ میں کشتیوں پر ماتمی جلوس نکالا، رحیم یار خان، بہاولپور، چنیوٹ، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔

پاراچنار میں مرکزی امام بارگاہ سے عزاداری کا مرکزی جلوس برآمد ہوا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر نماز فجر میں اختتام پذیر ہوگا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ بموں شاہ سے جبکہ مظفرآباد میں امام بارگاہ بیلہ نور شاہ سے مرکزی جلوس برآمد ہوا۔

The post یوم عاشورہ، ملک بھر میں مجالس اور جلوس،سیکیورٹی کے سخت انتطامات appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

یوم عاشورہ، ملک بھر میں مجالس اور جلوس،سیکیورٹی کے سخت انتطامات

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×