Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

فوج کے ساتھ رابطہ ہے، کوئی لڑائی نہیں، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، میرا خود اب بھی فوج کے ساتھ رابطہ ہے۔

دھونس،دھمکی کا راستہ اپنایا تو 25 مئی سے زیادہ برا حال ہوگا وفاقی وزیر داخلہ

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حالات ایسے بنے تھے کہ سب سمجھ رہے تھے عمران خان ختم ہوگیا، اتحادی حکومت پھنس گئی ہے یہ نہ حکومت چھوڑ سکتے ہیں نہ چلا سکتے ہیں۔

ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں،لیگی رہنما کا عمران خان کے ٹوئٹ جواب

پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کو صرف عوام ہی سیاست سے آؤٹ کرسکتے ہیں، جلد انتخابات کے لیے اتحادی حکومت سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کردے، اگر ایسا ہو تو پی ٹی آئی بھی دونوں صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کو تیار ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں، سب ایک ڈرامہ ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہیے وہ جیل جائیں یا ضمانت کروائیں، نواز شریف واپس آئیں اور ون ٹو ون عمران خان کے ساتھ مقابلہ کریں۔

دوسری جانب اطلاعات کےمطابق پی ٹی آئی قیادت نےاہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے،اور رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا ہے، جب کہ دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے (FIA) کی پانچ ٹیمیں ترتیب دے دی گئیں۔سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آکر مرحلے کی تیاری کرے۔

The post فوج کے ساتھ رابطہ ہے، کوئی لڑائی نہیں، پرویز خٹک appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

فوج کے ساتھ رابطہ ہے، کوئی لڑائی نہیں، پرویز خٹک

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×