Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

‏ارسا نے سندھ کے پانی کے حصے میں 15-20٪ کی کمی کردی

پی پی پی رہنماء شیری رحمان نے سندھ میں پانی کی قلت پر ارسا پر تنقید کی۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ارسا ہمیشہ دریا میں پانی کی کمی کا بہانہ بنا کر سندھ کے حصے کا پانی کم کر دیتا ہے، جبکہ گرمیوں کے موسم میں دریائوں میں پانی کی کمی نہیں ہوتی۔ معاملہ پانی کی کمی کا نہیں تقسیم کا ہے۔ارسا سے نہ صرف سندھ بلکہ بلوچستان کو بھی شکایت ہے۔ وفاقی حکومت پانی کا نیا تنازعہ پیدا نا کرے۔ ‏ارسا نے سندھ کے پانی کے حصے میں 15-20٪ کی کمی کردی ہے، یہ 1991 کے پانی معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔ فصل کے موسم میں سندھ کو اپنے پانی کے حصے سے محروم کرنے سے پاکستان کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے۔سندھ کا زراعت کا شعبہ مجموعی قومی زرعی پیداوار میں 23 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ ‏پانی معاہدے کےکئی بار خلاف ورزیاں کی گئی۔صوبوں کے احتجاج کے باوجود پانی معاملہ پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں آگے بڑھتا۔ہم اس اہم معاملہ پر سینیٹ میں تحریک التواء جمع کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ حکومت پانی کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بناے.

The post ‏ارسا نے سندھ کے پانی کے حصے میں 15-20٪ کی کمی کردی appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

‏ارسا نے سندھ کے پانی کے حصے میں 15-20٪ کی کمی کردی

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×