Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

انگلش بلے بازپاکستانی باولرز کے سامنے ڈٹ گئے :تیسرے ٹیسٹ میں بھی پوزیشن مضبوط

ساوتھمپٹن :انگلش بلے بازپاکستانی باولرز کے سامنے ڈٹ گئے :تیسرے ٹیسٹ میں بھی پوزیشن مضبوط،اطلاعات کےمطابق انگلش بلے بازوں کی اچھی حکمت عملی نے ان کی تیسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مضبوط کردی ہے ، پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 332 رنز بناکر پوزیشن مستحکم کرلی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز روری برنس اور ڈوم سبلے نے کیا تاہم 12 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے روری برنس کو پویلین کی راہ دکھادی، وہ صرف 6 رنز بناسکے۔

73 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گری جب ڈوم سبلے 22 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے۔اس کے بعد کپتان جوئے روٹ 29 اور اولی پوپ صرف 3 رنز بناکر بالترتیب نسیم شاہ اور یاسر شاہ کا نشانہ بن گئے اور یوں انگلینڈ نے 127 رنز پر 4 وکٹیں گنوادیں۔تاہم پانچویں وکٹ پر جوس بٹلر اور زیک کرولی کے درمیان شاندار 205 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس نے انگلینڈ کو مشکل سے نکال دیا۔

اس دوران زیک کرولی نے پہلے اپنی ففٹی، پھر سنچری اور پھر 150 رنز مکمل کیے جبکہ جوس بٹلر نے بھی نصف سنچری مکمل کی۔ دونوں نے پاکستانی بولرز کی خوب پٹائی کی اور مزید کوئی وکٹ گرنے نہ دی۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنالیے تھے جبکہ زیک کرولی 171 اور جوس بٹلر 87 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی تیسرے ٹیسٹ میں برقرار رکھا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی دوبارہ واپسی ہوئی ہےخیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

The post انگلش بلے بازپاکستانی باولرز کے سامنے ڈٹ گئے :تیسرے ٹیسٹ میں بھی پوزیشن مضبوط appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

انگلش بلے بازپاکستانی باولرز کے سامنے ڈٹ گئے :تیسرے ٹیسٹ میں بھی پوزیشن مضبوط

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×