Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ارطغرل کی ریاست میں سائنسدان ، آرٹسٹ اور تاجروں کو مرکزی حیثیت حاصل تھی، فواد چودھری

ارطغرل کی ریاست میں سائنسدان ، آرٹسٹ اور تاجروں کو مرکزی حیثیت حاصل تھی، فواد چودھری

باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارطغرل غازی کے تیسرے سیزن سے نئ ترک ریاست کی جدوجہد کا آغاز ہوتا ہے، ارطغرل نے پہلا اصول جو اپنے ساتھیوں کو بیان کیا وہ ابن العربی کی یہ نصیحت تھی کہ کامیاب ریاستوں کو سائنسدان، آرٹسٹ اور تاجر چاہئیں جو مضبوط ریاست کی بنیاد فراہم کرتے ہیں.


واضح‌ ر ہے ارطغرل غازی ڈرمہ سیریل پاکستان میں‌ اس قدر مقبول ہے کہ ہر کسی کے ہاں زباں زد عام ہے. یہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

اس ڈرامے نے پاکستانی عوام کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اس ڈرامے نے عید کے موقع پر یو ٹیوب پر اس ڈرامے کے 4 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے

واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

عید کے دوسرے روز ارطغرل غازی پی ٹی وی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

The post ارطغرل کی ریاست میں سائنسدان ، آرٹسٹ اور تاجروں کو مرکزی حیثیت حاصل تھی، فواد چودھری appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

ارطغرل کی ریاست میں سائنسدان ، آرٹسٹ اور تاجروں کو مرکزی حیثیت حاصل تھی، فواد چودھری

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×