Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کرونا وائرس، پاکستان نے امریکہ کو کی مدد کی پیشکش

کرونا وائرس، پاکستان نے امریکہ کو کی مدد کی پیشکش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان نے امریکہ کو مدد کی پیشکش کر دی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سینیٹ کے سربراہ کو خط لکھا ہے جس میں کروناوائرس کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے ہرممکن مدد کی پیشکش کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے خط میں کرونا وائرس کے باعث اموات پر پاکستانی پارلیمنٹ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ امریکا میں کرونا وائرس سے اموات پر دل گرفتہ ہوں، بحران سے اقوام عالم کو متحد ہونے کا منفرد موقع میسر آیا، پاکستان کا پارلیمان اور قوم مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس سے قبل بیلجیم، ہالینڈ اور فرانس کے وزراۓ اعظم، ترکی کے صدر ، عمان کی شوری کونسل کے سپیکر ، چین کی بین الاقوامی ترقی کے وزیر کو علیحدہ اور دیگر ممالک کے سربراہان حکومت و پارلیمان علیحدہ خطوط لکھے۔جرمنی کے چانسلر، سپین اوراٹلی کے وزراء اعظم کو خط پہلے جاری ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1970 شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے. امریکا میں ہلاکتیں 12854، امریکہ میں چار لاکھ 12ہزار، تین لاکھ 65 ہزار افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،امریکی ریاست نیویارک امریکا سمیت پوری دنیا کا سب سے متاثر حصّہ ہے جہاں سب سے زیادہ کرونا مریض ہیں جبکہ اسپتال بھی مریضوں سے بھر چکے ہیں اور سردخانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش بھی نہیں بچی

The post کرونا وائرس، پاکستان نے امریکہ کو کی مدد کی پیشکش appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

کرونا وائرس، پاکستان نے امریکہ کو کی مدد کی پیشکش

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×