
لاہور : اسے کہتے ہیں تبدیلی ، کیفے الینٹو پر چھاپہ مارنے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مسعودبشیر وڑائچ کو ایمانداری دکھانے اور اپنی ذمہ داری نبھانے پر ڈی گریڈ کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سے او ایس ڈی بنا کر عمران خان کے ویژن جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ہے
Related Articles
باغی ٹی وی کے مطابق چند دین قبل الینٹو کیفے پر چھاپہ مارنے والے آفیسر کو نہ صرف او ایس ڈی بنایا گیا ہے بلکہ ٹرانسفر بھی کردیا گیا ہے. ایکسائز اند ٹیکسیشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل زاہد حسین نے تنزلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے 11 ستمبر کے تاریخی دن جس دن اس ملک کے بانی دنیا سے کوچ کرگئے ، اسی دن انصاف ، میرٹ اور ایمانداری کا قتل کرکے ایک ایماندار آفیسر کی نہ صرف تذلیل کی گئی بلکہ اسے دوسری جگہ ٹرانسفر کرکے عمران خان کے ویژن کو بھی اس دن دفن کردیا گیا
باغی ٹی وی کے مطابق کیفے الینٹو پر چھاپہ مارنے کی سزا کے مستحق مسعود بشیر وڑائچ کی تنزلی اور تذلیل کے حکم نامے پر دستخط کرکے اس حکم نامے کو دیگر دوسرے ماتحت اداروں تک پہنچا کر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ کوئی آئندہ ایسی ایماندارانہ غلطی نہ کرے
The post لاہور : کیفے الینٹو پر چھاپہ مارنے والے ایکسائز آفیسر کو تبدیلی کے بہت بڑے انعام سے نواز دیا گیا appeared first on Baaghi TV.