Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بالوں کی خشکی دور کرنے کا انتہائی آسان طریقہ


بالوں کی خشکی دور کرنے کا انتہائی آسان طریقہ
بال کی خشکی کی وجہ سے بال بالکل روکھے ہو جاتے ہیں۔  اور بال ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں اور ہمیں بالوں کے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا  پڑتا  ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں  اپنے  بالوں  کے معاملے  میں  بہت      حساس ہوتے  ہیں ۔ اور  وہ   بالوں کے   اس  مسئلے  سے  چھٹکارہ  حاصل کرنے کے لیے مہنگے  مہنگے شیمپوز  وغیرہ   استعمال کرتے  ہیں۔ مگر  فائدہ  کچھ  خاص نہیں ہوتا ۔اس معاملے  میں ایسے بہن  بھائیوں کو مشورہ  دوں گا کہ  وہ  کیمیکلز کو چھوڑ کر قدرتی  اشیاء استعمال کر یں اور اپنے اس مسئلے  پر قابو  پائیں۔
اس   مسئلے پر قابو پانے کے لیے ایک قدرتی اور  انتہائی آسان نسخہ آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ اس نسخے کے اجزاء آسانی سے مارکیٹ میں مل جاتے ہیں۔ اس نسخے کے دو اجزاء ہیں۔ ایک ہے ناریل کا تیل اور دوسرا جزو ہے لیموں کا عرق۔  ناریل   کے تیل  میں لیموں  کا  ذرا سا  عرق ملا لیں اور اسے سر پر مالش کریں۔ چند روز ایسا ہی کریں۔ چند دن ایسا کرنے سے آپ کے  بالوں/سر کی خشکی ختم ہو جائے گی انشاء اللہ تعالیٰ۔



This post first appeared on NORANI AMALIYAT (نورانی عملیات), please read the originial post: here

Share the post

بالوں کی خشکی دور کرنے کا انتہائی آسان طریقہ

×

Subscribe to Norani Amaliyat (نورانی عملیات)

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×