Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

چمڑے کے نئے جوتے سے پاؤں پر آبلہ پڑجانےکا علاج


چمڑے کے نئے جوتے سے پاؤں پر آبلہ پڑجانےکا علاج
چمڑے کے نئے جوتے سے اکثر پاؤں پر آبلہ پڑ جاتا ہے اور یہ آبلہ انتہائی تکلیف دہ ہو تا ہے اور چلنا بہت دشوار ہوجاتا ہے۔ایک دفعہ کی بات ہے کہ میں نے ایک جوتا خریدا  جو خالص چمڑے کا تھا۔ میں وہ جوتا پہن کر اپنی ڈیوٹی پر گیا۔  جوتا نیا تھا اس جوتے نے میرے دونوں پیروں جو حشر کیا  تھا وہ  میں آج  تک نہیں بھول سکا۔  میرے دونوں  پیر وں میں اتنی  زیادہ  تکلیف تھی  کہ  میرے  دونوں  لہولہان ہوگئے تھے اور میں نے واپسی پر دونوں جوتے اتار کر ننگے پاؤں گھر آیا تھا ۔ تکلیف کی وجہ سے میں تین دن تک ڈیوٹی پر نہ جا  سکا تھا۔
اگر آپ کے ساتھ بھی کبھی ایسا  ہو  جائے تو  ہر گز مت گھبرائیں۔ اس تکلیف دہ آبلہ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے میں آپ کی خدمت میں ایک انتہائی آسان اور بہترین نسخہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ نسخہ انتہائی آسان ہے اور اس میں شامل چیز آسانی سے میسر ہے۔ ایک  عدد  انڈہ  لے  لیں۔ انڈے کو توڑ کر اس کی سفیدی حاصل کر لیں اور رات کو سوتے وقت آبلے پر انڈے کی یہ سفیدی لگادیں۔درد اور آبلہ سے آرام مل جائے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔



This post first appeared on NORANI AMALIYAT (نورانی عملیات), please read the originial post: here

Share the post

چمڑے کے نئے جوتے سے پاؤں پر آبلہ پڑجانےکا علاج

×

Subscribe to Norani Amaliyat (نورانی عملیات)

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×