Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بنیادی حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، چیف جسٹس ثاقب نثار

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے مانسہرہ ڈسٹرکٹ بارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے اس عزم کے پیچھے جسٹس اعجازافضل ہیں، جسٹس اعجازافضل نے کہاکہ یہ میرے علاقے کامسئلہ ہے اس لئے میں خود کیس نہیں سن سکتا،چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس اعجازافضل نے زلزلہ متاثرین کے مسائل بتائے تو چلا آیا کہ مانسہرہ میں کوئی ہسپتال اورسکول فعال نہیں،بحالی وتعمیرنو میں تاخیرسے عوام علاج معالجے اور تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ نیک جذبے کے تحت یہاں جاری منصوبوں کا دورہ کررہاہوں،بنیادی حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو انکوائری آفیسر مقررکردیاجو زلزلہ بحالی وتعمیرنو میں تاخیر اور مبینہ کرپشن کی انکوائری کریں گے۔

The post بنیادی حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، چیف جسٹس ثاقب نثار appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

بنیادی حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، چیف جسٹس ثاقب نثار

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×