Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

تحریک لبیک کا دھرنا، حکومت کو جمعے تک مزید ’مہلت‘

تحریک لبیک کا دھرنا، حکومت کو جمعے تک مزید ’مہلت‘

مذہبی جماعت تحریک لبیک یا رسول اللہ کے احتجاجی دھرنے کے دوران جماعت کے مذہبی رہنماؤں نے حکومت کو جمعے تک مزید ’مہلت‘ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی اور مولانا افضل قادری نے نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا موجودہ دھرنا جاری رہے گا۔ چونکہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ان سے دو دن کا وقت مانگا ہے اس لیے ان کی جماعت اپنے آئندہ کے لائحہِ عمل کا اعلان جمعے کو کریں گے۔

اس سے پہلے مذہبی جماعت تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے حکومت کو دیے گئے بدھ کی دوپہر تک کے ’الٹی میٹیم‘ کے خاتمے کے بعد لاہور میں داتا دربار کے ملحقہ علاقوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ نے لاہور میں داتا دربار پر دھرنا دے رکھا ہے جس میں انھوں نے حکومت سے اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پورا نہ ہونے کی صورت میں پورے ملک میں ‘براہ راست قدم اٹھانے’ کا اعلان کریں گے۔

لاہور میں مظاہرین کی سکیورٹی کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاہور کے ڈپٹی کمشنر سمیر سید نے بی بی سی کے نامہ نگار عمر ننگیانہ کو بتایا کہ مظاہرین سے کہا گیا ہے کہ وہ داتا دربار کے بجائے ناصر باغ میں احتجاج کر سکتے ہیں کیونکہ موجودہ مقام مظاہروں کے لیے نہیں ہے۔

’علاقے میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے کسی قسم کا اجتماع نہیں ہو سکتا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اسلام آباد پولیس نے خادم حسین کی گرفتاری کے لیے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی۔

ترجمان تحریک لبیک کا کہنا ہے تھا کہ انھوں نے اپنے مطالبات دے رکھے ہیں جس کی ڈیڈ لائن دو بجے ہے اور چار بجے خادم حسین پریس کانفرنس کریں گے۔ آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔

پاکستان
حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان فوج کی ثالثی میں کیے جانے والا معاہدہ

تحریکِ لبیک کا مطالبہ ہے کہ فیض آباد دھرنے کے خاتمے کے لیے حکام نے ان کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا اس کی تمام شقوں پر عمل در آمد کروایا جائے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے مقامی ٹیلی وژن جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ خادم حسین کی گرفتاری میں مشکلات درپیش ہیں تاہم انھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ مشکلات کیا ہیں۔

خادم حسین

خادم رضوی اشتہاری ملزم

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے انتہائی دائیں بازو کی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے نام سے معروف جماعت کے مرکزی رہنماؤں خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر کو عدالت میں عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

گذشتہ سال نومبر میں فیض آباد پر تین ہفتے تک جاری رہنے والے دھرنے اور اس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں املاک کے نقصان پر خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے اس سال عدالت کی جانب سے 19 مارچ اور پھر 24 مارچ کو وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

The post تحریک لبیک کا دھرنا، حکومت کو جمعے تک مزید ’مہلت‘ appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

تحریک لبیک کا دھرنا، حکومت کو جمعے تک مزید ’مہلت‘

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×