Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

لاہور میں آسمان پر بادلوں کا راج، آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کا امکان

لاہور میں آسمان پر بادلوں کا راج، آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کا امکان

 لاہور: (دنیا نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں موسم ابر آلود ہونے سے بڑھتی ہوئی گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم کا حال بتانے والوں نے 48 گھنٹوں میں باران رحمت کی نوید سنا دی ۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد گرمی کی حدت کم ہو گئی ۔لاہور میں صبح ہی سے موسم قدرے خوشگوار ہے، گذشتہ کئی دنوں سے لاہوریوں کو آنکھیں دکھاتا سورج بادلوں میں چھپ گیا، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جڑواں شہروں  راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد گرمی کم ہو گئی تاہم سورج اپنی کرنیں بکھیر رہا ہے ۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

The post لاہور میں آسمان پر بادلوں کا راج، آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کا امکان appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

لاہور میں آسمان پر بادلوں کا راج، آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کا امکان

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×