Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو مائنس کردیا

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو مائنس کردیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی سربراہ فاروق ستار کو مائنس کردیا ۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سینیٹ الیکشن کے لئے پارٹی امیدواروں سے متعلق خط لکھنے کا مجاز خالد مقبول صدیقی کو قرار دیا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے لئےامیدواروں کی منظوری دی اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن کے نام امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے خط لکھنے کا اختیار فاروق ستار سے لے کر خالد مقبول صدیقی کو دیدیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نام لکھے گئے خط میںرابطہ کمیٹی نے کہا کہ اگر کسی کو امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار تھا تو وہ واپس لیا جاتا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے خط میں کہا کہ پارٹی آئین کی شق 19۔اےکےتحت الیکشن کیلئےامیدواروں کوٹکٹ رابطہ کمیٹی دےگی،ہرطرح کے انتخابات کیلئےامیدواروں کوٹکٹ دینےکااختیارصرف رابطہ کمیٹی کو ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار پارٹی سربراہ کو حاصل نہیں ،رابطہ کمیٹی نے اجلاس کرکے فاروق ستار سے اختیار واپس لے لیا

The post ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو مائنس کردیا appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو مائنس کردیا

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×