Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا ء کو کرپشن الزامات پر 5 سال قید کی سزا

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا ء کو کرپشن الزامات پر 5 سال قید کی سزا

بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم اور بنگلادیش نیشنل پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ کوڈھاکا کی اسپیشل کورٹ نمبر 5 کے جج اخترالزمان نے ملزمان کی موجودگی میں 632 صفحات پر مشتمل فیصلہ پڑھ کر سنایا، اس موقع پر کمرہ عدالت کھچا کھچ بھرا تھا۔فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن الزامات ثابت ہونے پر 5 سال، ان کے صاحبزادے طارق الرحمان اور دیگر 4 افراد کو 10،10 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔عدالت نے طارق الرحمان کو 2 کروڑ 10 لاکھ ٹکہ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔سزا پانے والے دیگر افراد میں خالدہ ضیا کے پرنسپل سیکرٹری کمال الدین صدیقی اور بی این پی کے بانی ضیاالرحمان کے بھتیجے مومن الرحمان شامل ہیں۔ فیصلے سے قبل عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔

The post بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا ء کو کرپشن الزامات پر 5 سال قید کی سزا appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا ء کو کرپشن الزامات پر 5 سال قید کی سزا

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×