Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بھارتی مسلمانوں کو پاکستانی کہنے پر سزا کا مطالبہ

بھارتی مسلمانوں کو پاکستانی کہنے پر سزا کا مطالبہ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد اللہ اویسی نے بھارتی مسلمانوں کو پاکستانی کہنے والے کو سزا دینے کے لئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں تقریرکرتے ہوئے اگر کوئی قصور وار پایا جائے تو اسے تین سال قید کی سزا دی جائے۔اسداللہ اویسی کا یہ بیان بریلی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ریمارکس کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ رجحان بن گیا ہے کہ بزور طاقت مسلمانوں کی آبادی میں داخل ہوکر پاکستان مخالف نعرے لگاو اور حالات خراب کرو۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رگھویندر وکرم سنگھ نے اترپردیش کے علاقے کاس گنج میں بھارتی یوم جمہوریہ پر فسادات کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد فیس بک پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ عجیب رواج بن گیا ہے کہ مسلمانوں کے محلوں میں زبردستی جلوس لے کر جاواور پاکستان کے خلاف نعرے لگاو، کیا وہ پاکستانی ہیں؟، یہی یہاں بریلی میں ہوا، پھر پتھراو ہوا اور مقدمے لکھے گئے۔سخت ردعمل کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ریمارکس پر قائم ہیں۔

The post بھارتی مسلمانوں کو پاکستانی کہنے پر سزا کا مطالبہ appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

بھارتی مسلمانوں کو پاکستانی کہنے پر سزا کا مطالبہ

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×