Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

امریکا امن مخالف سمت بھاگنے کی کوشش نہ کرے، چین

امریکا امن مخالف سمت بھاگنے کی کوشش نہ کرے، چین

بیجنگ: چینی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکا سرد جنگ کی ذہنیت سے باہر آئے اور امن مخالف سمت کی جانب بھاگنے کی کوشش نہ کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جوہری پالیسی پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے چین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارتِ دفاع نے اپنی رپورٹ میں چین کی ترقی اور اس کی جوہری قوت کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جو سراسر الزام اور غلط ہے۔ چین نے ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور اپنی قومی سلامتی کی ضرورت کے حساب سے اپنی صلاحیت کو کم سے کم حد تک محدود رکھا، چین امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی جانے والی نیوکلیئرنظرثانی پالیسی کی سختی کے ساتھ مخالفت کرتا ہے۔

چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان رین گوکیانگ کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقتور اور وسیع جوہری اسلحہ خانہ رکھنے والا امریکا سرد جنگ کی ذہنیت سے باہر آئے اور امن کی راہ پر گامزن دنیا کے ساتھ چلے اور اس کی مخالف سمت میں بھاگنے کی کوشش نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ  اپنی سرد جنگ کی ذہنیت کو پاک کرکے اسلحے کی کمی میں بنیادی ذمہ داری پوری کرے اور چین کی عسکری ضروریات و حالات کو سمجھتے ہوئے ہمارے قومی دفاع اور فوجی ترقی کو غیرجانبداری کی نظر سے دیکھے۔

The post امریکا امن مخالف سمت بھاگنے کی کوشش نہ کرے، چین appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

امریکا امن مخالف سمت بھاگنے کی کوشش نہ کرے، چین

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×