Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

شامی فوج کی بمباری سے 28 شہری جاں بحق، 80 زخمی

شامی فوج کی بمباری سے 28 شہری جاں بحق، 80 زخمی

دمشق / بیروت:  شام میں صدر بشارالاسد کی حامی فوج کی بمباری سے 28 شہری جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے۔

فوج کی بمباری شمالی علاقے غوطہ (Ghouta) میں کی گئی، مرنے والوں میں4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ ہلاکتیں قصبے بیت ساوا اور ہزے میں ہوئیں۔ دوسری طرف روس نے شام میں تعینات اپنے جنگی جہازوں کو زیادہ بلندی پر پرواز کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کا مقصد کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے میزائلوں سے بچنا بتایا گیاہے۔

ایک روسی اخبار کے مطابق یہ حکم ہفتے کے روز ایک روسی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔ شامی باغیوں نے صوبہ ادلب میں ہفتے کے روز روس کاسخوئی SU-25 طیارہ مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ کا ہلاک کر دیا تھا۔

اخبار کے مطابق روسی جنگی طیارے اب 5 ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر پرواز کریںگے۔ ترک مسلح افواج کی شام کے علاقے عفرین میں’اولیو برانچ‘ نامی فوجی کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 947 تک پہنچ گئی۔

ترک مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز سے جاری علامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی کارروائی کے دوران فضائی حملوں میں علاقے میں مزید12دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کے کارکنان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسدی فوج نے شمال مغربی شہر سراقب میں زہریلی گیسوں سے تیار کردہ بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 50سے زائد افراد زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

The post شامی فوج کی بمباری سے 28 شہری جاں بحق، 80 زخمی appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

شامی فوج کی بمباری سے 28 شہری جاں بحق، 80 زخمی

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×