Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

متاثرہ بچیوں کے لواحقین کی ملزم عمران علی سے ملاقات

متاثرہ بچیوں کے لواحقین کی ملزم عمران علی سے ملاقات

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں سات سالہ زینب کے قتل کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے حکام نے قصور کی متاثرہ بچیوں کے لواحقین کی ملزم عمران علی سے ملاقات کرائی ہے۔

ماہرین کے مطابق قانونی اعتبار سے کسی مقدمے میں شناخت پریڈ یعنی ملزم کی گواہوں یا مدعی سے شناخت کے عمل کے علاوہ مدعی کو ملزم سے سوال و جواب کی اجازت نہیں ہوتی لیکن اس کیس میں یہ غیر معمولی اقدام دیکھنے کو ملا جو غیر رسمی طور پر ہوا۔

بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ اتوار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جانے کے بعد بچیوں کے لواحقین کی لاہور میں ہی ملزم سے ملاقات کروائی گئی۔

اہلخانہ نے بتایا کہ ملاقات کی اجازت کس نے دی یہ تو معلوم نہیں لیکن انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ملاقات ملزم کی شناخت کے لیے نہیں بلکہ ہماری تسلی کے لیے تھی کہ ’اگر ہم کچھ بھی پوچھنا چاہیں تو پوچھ لیں‘۔

ان ملاقاتوں کا دورانیہ پانچ منٹ سے نصف گھنٹے تک بتایا گیا ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ ‘ہم ڈھائی بجے کے قریب وہاں گئے اور سات بجے کے بعد ملاقات ہوئی۔ اور ملاقات میں اس سے بچی کے کپڑوں کا رنگ پوچھا لیکن وہ نہیں بتا سکا۔ جگہ کے بارے میں بھی ٹھیک طرح نہیں بتا سکا۔’

قصور

لیکن یہ ملزم بچوں کو کیسے گنجان آباد علاقوں سے اغوا کرتا تھا؟

اس کے جواب میں ایک ملاقاتی نے بتاتا کہ ’ملزم کسی بھی علاقے میں کوئی مکان تین سے چار دن پہلے منتخب کرنے کے بعد وہاں اردگرد کی آبادی میں موجود کسی بھی بچے کو شام کے وقت اغوا کر لیتا تھا‘۔

ملاقات کرنے والے شخص کے بقول ملزم نے بتایا کہ’جو بچی مجھے اکیلی نظر آتی تھی میں اسے کہتا تھا کہ ہم پیسے،چاول اور چیز بانٹ رہے ہیں تم نے لینی ہے؟ تو جو بچہ اس کے ساتھ چل پڑتا اور وہ اسے لے جاتا تھا۔’

قتل کی جانے والی بچیوں میں سے ایک کے عزیز نے کہا کہ وہ فی الحال اس ملاقات کا مکمل احوال نہیں بتا سکتے۔

قصور

ایک اور ملاقاتی نے بتایا کہ ملزم سے اپنے سوالوں کے جواب پر یہ تسلی ہے کہ ’ملزم‘ یہی ہے۔

ایک اور بچی کے عزیز نے بتایا کہ: ‘دل میں جتنے بھی سوال تھے اس سے پوچھے۔ اس نے کچھ باتیں بتائی ہیں۔ کچھ باتیں اس نے ٹھیک اور کچھ غلط بتائی ہیں۔ ابھی ہم مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں۔ ابھی جب چالان پیش ہو گا تو پھر ہم بات کریں گے۔’

ان آٹھ متاثرہ بچیوں میں سے ایک زندہ بچ جانے والی بچی اس واقعے کو بھول چکی ہے جبکہ دوسری بچی کی یادداشت میں آج بھی وہ واقعہ محفوظ ہے اور تیسری بچی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ والدین اور اہلخانہ پر امید ہیں کہ قاتل کو جلد اور قرار واقعی سزا ملے گی۔

The post متاثرہ بچیوں کے لواحقین کی ملزم عمران علی سے ملاقات appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

متاثرہ بچیوں کے لواحقین کی ملزم عمران علی سے ملاقات

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×