Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

غیر مسلم ریفری نے اذان کے احترام میں میچ روک دیا

غیر مسلم ریفری نے اذان کے احترام میں میچ روک دیا

ریاض:  بین الاقوامی شہرت یافتہ برطانوی فٹ بال ریفری نے اذان کے احترام میں میچ روک کر مسلمانوں کے دل جیت لیے۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں جاری سعودی کنگ فٹ بال کپ کے دوران ایک غیر مسلم ریفری مارک کلیٹن برگ اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب اس نے اذان کی آواز سنتے ہی میچ میں وقفہ کردیا۔

کنگ سلمان بن عبدالعزیز سٹی اسٹیڈیم میں الفتح اور الفیح کے مابین میچ مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر تھا اور میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 5 منٹ اضافی دیے گئے۔ ابھی اضافی منٹس میں مقابلہ جاری تھا کہ مقامی مسجد سے اذان کی صدا بلند ہوئی جو کانوں پر پڑتے ہی ریفری نے فوری طور پر وسل بجاکر میچ روک دیا۔

وقفہ ملنے پر کچھ پلیئرز آرام کی غرض سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جب کہ بعض موقع غنیمت جانتے ہوئے میدان میں بیٹھ کر خود کو تازہ دم کرنے لگے۔

اذان ختم ہونے پر میچ دوبارہ شروع کیا گیا جو اضافی وقت کے اختتام پر بھی ایک ایک گول سے برابر رہا، میچ تو کوئی ٹیم نہیں جیتی تاہم  ریفری نے سب کے دل جیت لیے، اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے مذہبی احترام کے اس غیر معمولی اقدام پر ریفری کو خراج تحسین پیش کیا۔

غیرمسلم ریفری کی جانب سے اذان کا احترام کرنے پر نہ صرف سعودی حکام نے ان کی تعریف کی بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں نے ان کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

The post غیر مسلم ریفری نے اذان کے احترام میں میچ روک دیا appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

غیر مسلم ریفری نے اذان کے احترام میں میچ روک دیا

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×