Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

عراق میں داعش کے 38 جنگجوؤں کو پھانسی دیدی گئی

عراق میں داعش کے 38 جنگجوؤں کو پھانسی دیدی گئی

بغداد: عراقی حکومت نے داعش سے تعلق رکھنے والے 38 جنگجوؤں کوپھانسی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق عراقی وزارت انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ ان تمام دہشت گردوں کو ناصریہ شہر کی جیل میں پھانسی دی گئی، ان قیدیوں پر عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات ثابت ہوچکے تھے اور بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں سزائے موت کا حکم سنایاگیا۔

وزارت انصاف نے مزید کہا کہ پھانسی پانے والے تمام مجرموں کا تعلق داعش سے تھا، مجرموں کی جانب سے سزا کے خلاف دائر کی گئیں تمام اپیلیں مسترد کردی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ 24 ستمبر کو بھی عراقی حکومت نے 42 ملزمان کو دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم پر پھانسی پر لٹکادیا تھا ان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرنے والے مجرمان بھی شامل تھے جب کہ چند روز قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہم نے ان تمام علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے جن پر داعش نے قبضہ جمالیا تھا، شام کی سرحد سے متصل پورے علاقے پر ہماری افواج کا کنٹرول ہے اس لیے اب وہ گزشتہ 3 برس سے جاری اس جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔

 بشکریہ: ایکسپریس نیوز

The post عراق میں داعش کے 38 جنگجوؤں کو پھانسی دیدی گئی appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

عراق میں داعش کے 38 جنگجوؤں کو پھانسی دیدی گئی

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×