Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، عمران خان

سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، عمران خان

سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کے فیصلے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹئی آئی) عمران خان نے کہا فیصلہ حق میں آنے پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے مکمل منی ٹریل بھی مل گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر یہ مقدمہ ایک سال تک چلا اور ایک منشیات فروش کی جانب سے یہ مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 60 دستاویز عدالت میں جمع کرائے اور ساری منی ٹریل کے ثبوت فراہم کیے۔

نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرکے رقم ملک سے باہر لے کر گئے۔

جہانگیر ترین کےخلاف فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس پر بہت افسوس ہوا، وہ پاکستان کے واحد کاروباری شخص ہیں جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں لیکن ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں تاہم اس پر نظر ثانی کی درخواست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹیکس دہندہ کا چوروں اور ڈاکوؤوں سے موازنہ کرنا جرم ہے، بدعنوان آدمی دوسرے کو بھی بد عنوان سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو اور جنگ کے خلاف غلط خبر چلانے اور عوام میں غلط تاثر پیش کرنے پر مقدمہ کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ عوام مجھ پر اعتماد کرتے ہیں اور مجھے پیسہ دیتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میرا سب کچھ عوام کے سامنے آگیا۔

The post سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، عمران خان appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، عمران خان

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×