Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھر گیا

حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھر گیا۔ ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 547 فٹ تک بلند ہوگئی۔

ارسا حکام کے ڈیم میں 56لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ ہوچکا ہے جس کا مطلب کے ڈیم 99.8فیصد پانی سے بھر چکا ہے۔ تربیلا ڈیم میں 1550فٹ پانی کی گنجائش ہے۔

حکام کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی آمد2 لاکھ40 ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم سیفٹی کےلئے یومیہ ایک فٹ سے بھی زیادہ بھرنا خطرناک ہوگا۔

حکام کے مطابق مطابق گندم کی بوائی کے لئے تربیلہ ڈیم کا اسٹورشدہ پانی نہایت مفید ہوگا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 188 ہو گئی جبکہ 75 افراد زخمی ہیں۔ سیلابی ریلیو سے صوبہ بھر میں 19 ہزار 487 مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق اس دوران 27 ہزار مویشی پانی میں بہہ گئے جبکہ 670 کلو میٹر قومی شاہراہوں کو نقصان بھی پہنچا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھر گیا

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×