Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفیر کی مبارک باد

پاکستان ( Pakistan ) کے 75 ویں یوم آزادی ( 14th August ) کے موقع پر پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستانی قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حکومت اور عوام کی طرف سے، سفیر بلوم پاکستانی عوام کو 75 ویں یوم آزادی کی بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان حال ہی میں تعینات ہونے والی امریکی سفیر کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام دیئے گئے ویڈیو پیغام میں ڈیویڈ بلوم نے اسلام و علیکم کہہ کر اپنے پیغام کا آغاز کیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے ویڈیو پیغام میں یوم آزادی پر دونوں ممالک کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تیزی سے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستان اور امریکا مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں میں ایک پائیدار شراکت داری اور مضبوط تعلقات قائم کیے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے عالمی وبا کرونا وائرس کیلئے بنائی گئی ویکسین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 2 سالوں کے دوران پاکستان کو 77 بلین ویکسین فراہم کی ہیں۔

امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ دونوں نے ممالک نے کاروباری اور معاشی بہبود کے تعلقات کو بھی مضبوط کیا، صرف یہ ہی نہیں بلکہ امریکا بدستور پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفیر کی مبارک باد

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×