Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

خیبرپختون خوا میں وزیراعلیٰ اور وزرا کے بغیر ہی جشن آزادی کی سرکاری تقریب

خیبرپختون خوا میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں کوئی حکومتی نمائندگی شریک نہ ہوا۔

ملک بھر میں 75 ویں جشن آزادی کی خوشیاں جوش و خروش سے منائی جارہی ہیں، اور چاروں صوبوں بشمول وفاقی دارالحکومت سرکاری سطح پر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تعجب کی بات یہ ہے کہ پشاور میں منعقدہ وطن عزیز کی ڈائمنڈ جوبلی کی پرچم کشائی کی سرکاری تقریب میں وزیر اعلی محمود خان نہیں تھے، بلکہ حکومتی نمائندگی کے لئے کوئی وزیر آیا نہ ایم پی اے دیکھنے کو ملا۔

پشاور کے سول سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی مرکزی سرکاری تقریب میں وزیر اعلی کی غیرموجودگی اور کسی بھی ایم پی اے اور صوبائی وزیر کی غیر حاضری پر شرکاء نے بھی تنقید کی۔

وزیراعلیٰ اور حکومتی نمائندوں کی غیر موجودگی میں چیف سیکرٹری شہزاد بنگش نے پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر پرچم کشائی کا فریضہ انجام دیا۔

تقریب میں بچوں نے ملی نغمے پیش کئے، پچھترویں یوم آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

خیبرپختون خوا میں وزیراعلیٰ اور وزرا کے بغیر ہی جشن آزادی کی سرکاری تقریب

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×