Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کھیلوں کی تاریخ میں پاکستان کا روشن ماضی

پاکستان جب سے وجود میں آیا ہے ، متعدد کھلاڑیوں نے ملک کے لیے قابل فخر خدمات انجام دی ہیں۔ کرکٹ،ہاکی،اسکوائش،باکسنگ،اسنوکر اور ریسلنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا۔ان کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے کئی میدانوں میں عالمی اعزازات اور تمغے حاصل کئے۔

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے میدان میں پاکستان کی چیدہ چیدہ کامیابیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

کرکٹ:

1992 کا عالمی کپ

پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے کرکٹ کے5 ویں عالمی کپ میں کامیابی حاصل کی۔ 25 مارچ 1992 کو میلبورن کے تاریخی میدان میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر پاکستان نے فائنل جیتا تھا۔

2009 ٹی 20 ورلڈ کپ

پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں لارڈز کے میدان میں 20 جون 2009کو سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

2016 میں ٹیسٹ کی بہترین ٹیم

مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے آئی سی سی رینکنگ میں ٹیسٹ کی نمبر1 ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جب پاکستان اس رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا تھا۔

2017 آئی سی سی چیمپینزٹرافی

پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں اوول کے میدان میں 18 جون 2017 کو بھارت کو آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے فائنل میں 180 رنز سے شکست دی تھی۔

ایشین گیمز

پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز 2010 اور 2014 میں کرکٹ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اسکوائش

ہاشم خان

پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی ہاشم خان نے 1951،1952 سے 1958 تک 7 مرتبہ برٹش اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔

اعظم خان

سال 1959 سے 1962 کے دوران اعظم خان نے 4 مرتبہ برٹش اوپن کا ٹائٹل حاصل کیا۔

جہانگیر خان

ان کا شمار اسکوئش کے کھیل کے بہترین کھلاڑیوں میں سب سے اوپر ہوتا ہے۔ جہانگیر خان نے 1981 سے 1985 اور 1988 میں ورلڈ اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔

انھوں نے 1982 سے 1991 تک برٹش اوپن جیتا۔ انھوں نے 1981 سے 1986 تک مسلسل 555 بار ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

جان شیر خان

جان شیر خان نے 1987 میں ورلڈ اوپن کا ٹائٹل جیتا۔ انھوں نے 1989 سے 1996 تک مسلسل 7 بار ورلڈ اوپن کا ٹائٹل جیتا۔

انھوں نے 1992 سے 1997 تک مسلسل 6 بار برٹش اوپن کا ٹائٹل حاصل کیا۔

فیلڈ ہاکی

عالمی کپ

پاکستان نے چار مرتبہ عالمی کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ ان میں 1971،1978،1982 اور 1994 کا سال شامل ہے۔

اولمپکس

پاکستان نے 1960،1968 اور 1984 میں اولمپکس کے مقابلوں میں ہاکی کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا۔

چیمپیئنز ٹرافی

پاکستان نے 1978،1980 اور 1994 میں چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا۔

ایشین گیمز

پاکستان نے ایشین گیمز میں 8 مرتبہ ہاکی کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ ان میں 1958،1962،1970،1974،1978،1982،1990 اور 2010 کا سال شامل ہے۔

ریسلنگ

اولمپکس

پاکستان کے پہلوان محمد بشیر نے 1960 میں روم اولمپکس میں 73 کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کا پہلا تمغہ بھی تھا۔

کامن ویلتھ گیمز

ان مقابلوں میں پاکستان کے پہلوانوں نےسونے کے 21، چاندی کے14 اور کانسی کے 12 تمغے حاصل کئے ہیں۔

ایشین گیمز

پاکستان کے پہلوانوں نے ان مقابلوں میں سونے کے 6، چاندی کے 14 اور کانسی کے 14 تمغہ حاصل کئے ہیں۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپین شپس

پاکستان کے پہلوان انعام بٹ نے سال 2017 اور 2018 میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپین شپ میں 86 کلوگرام کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اسنوکر

سال 1994 میں محمد یوسف نے انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ اور سال 2006 میں انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن ورلڈ ماسٹرز چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کی۔

سال 2012 اور 2019 میں محمد آصف نے انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ کا فائنل جیتا تھا۔

سال 2020 میں پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

کوہ پیمائی

پاکستان میں دنیا کی 14 بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے 5 چوٹیاں موجود ہیں جن کی بلندی 8 ہزار میٹر سے زیادہ ہے۔

ویٹ لفٹنگ

کامن ویلتھ گیمز

پاکستان نے سونے کے 2،چاندی کا 4 اور کانسی کے 3 تمغے حاصل کئے ہیں۔

ایشین گیمز

پاکستان نے ایشین گیمز میں چاندی کا ایک اورکانسی کے 3 تمغے حاصل کئے۔

کبڈی

ورلڈ کپ

پاکستان نے سال 2020 میں عالمی کپ میں کامیابی حاصل کی جب کہ 4 مواقع پر پاکستان دوسرے نمبر پر رہ چکا ہے۔

ایشین گیمز

پاکستان ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں چاندی کے 2 اور کانسی کے 6 تمغے جیت چکا ہے۔

باکسنگ

اولمپکس

سیول میں 1988 میں ہونے والے اولمپکس میں حسین شاہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ یہ اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کا باکسنگ ایونٹ میں واحد میڈل ہے۔

کامن ویلتھ گیمز

پاکستان نے باکسنگ ایونٹ میں سونے کا ایک ،چاندی کے تین اور کانسی کے چار تمغے حاصل کئے ہیں۔

ایشین گیمز

باکسنگ کے ایشین گیمز مقابلوں میں پاکستان نے سونے کے 6، چاندی کے19 اور کانسی کے 36 تمغے حاصل کئے ہیں۔

جوڈو

کامن ویلتھ گیمز

پاکستان نے چاندی کا ایک اور کانسی کا بھی ایک تمغہ حاصل کیا ہے۔

ایتھلیٹکس

کامن ویلتھ گیمز

پاکستان نے سونے کے تین ،چاندی کے تین اور کانسی کے 6 تمغے حاصل کئے ہیں۔

ایشین گیمز

پاکستان نے سونے کے 14، چاندی کے 13 اور کانسی کے بھی 13 تمغے حاصل کئے ہیں۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

کھیلوں کی تاریخ میں پاکستان کا روشن ماضی

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×