Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کھیلوں کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، سمیع اللہ

پاکستان کے ہاکی اولمپئین سمیع اللہ نے لاہور میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹروٹرف کو اکھاڑنے کے معاملے پر سخت تنقید کی ہے۔

سماء سے بات کرتےہوئے سمیع اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سے آسٹروٹرف اکھاڑ دی گئی، سوال یہ ہے کہ سیاسی سرگرمیاں کھیلوں کے میدان میں ہی کیوں ہوتی ہیں۔

سمیع اللہ نےمطالبہ کیا کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھیں اورکھیلوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

سمیع اللہ نے تجویز دی کہ سیاسی سرگرمیاں کھیل کے میدان سے باہر ہونی چاہیے اور اگر جلسہ کرنا بھی تھا تو قذافی اسٹیڈیم یا پنجاب اسٹیڈیم میں کیا جانا چاہئے، کیوں کہ پاکستان میں ہاکی کا کھیل پہلے ہی خراب ہوچکا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی کارکردگی خراب رہی،حکومت وقت یا پچھلی حکومتوں نے ہاکی پر توجہ نہیں دی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

کھیلوں کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، سمیع اللہ

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×