Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم بنانے والے پاکستانی کی نئی خواہش

پاکستان کا سب سے بڑا جھنڈا بنانے والے شیخ نثار نے ایک کلومیٹر طویل قومی پرچم تیار کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

کراچی میں سماء سے بات کرتےہوئے شیخ نثار پرچم والا نے بتایا کہ جب یہ کام شروع کیا تو پہلےصرف کپڑوں کا کاروبار تھا۔ لوگوں کو دیکھا کہ 14 اگست سے قبل پرچم کی تیاری میں بنیادی رموز کا خیال نہیں رکھا جاتا تھا اور عجیب بےہنگم پرچم تیار ہوتا تھا۔اس کے بعد پرچم کی تیاری شروع کرنے کا خیال آیا۔

انھوں نے کہا کہ جب یہ کام شروع کیا توجدید مشینوں پر پرچم کی تیاری شروع کی اور اس کام میں اتنی جدت آئی کہ دنیا کا سب سےبڑا پرچم تیارکیا اور گینز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔

ریکارڈ سے متعلق شیخ نثار نے بتایا کہ امریکا کے سپر فلیگ کا ریکارڈ توڑا تھا۔ وہ ایک لاکھ 25 ہزار اسکوئر فٹ پر محیط تھا۔ پاکستان کا پرچم 1 لاکھ 73ہزار400 اسکوئر فٹ کا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2005 میں آنے والے زلزلے کے بعد اس پرچم سے لحاف بنا کر زلزلے سے متاثرہ علاقے میں بھیجے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کا خواب ایک کلومیٹر طویل پرچم تیار کرنا ہے جس کو حدِ نگاہ دیکھ نہ سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پرچم ایسا ہو کہ ہیلی کاپٹر سے ہی اس کی عکس بندی ممکن ہو۔

اس کام سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اب پرچم کی تیاری صرف مشینوں پر ہوتی ہے۔ اس کپڑے کو پہلے سفید کیا جاتا ہے جس کے بعد اس پر سبز رنگ پرنٹ کیا جاتا ہے۔ پورے سال یہ پرچم تیار ہوتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر بھی یہاں سے پرچم جاتے ہیں اور وہاں بھی بھارت کا ریکارڈ توڑا تھا۔

شیخ نثار نے بتایا کہ پوری دنیا کے جھنڈے ان کی فیکٹری میں تیار کئے جاسکتے ہیں۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم بنانے والے پاکستانی کی نئی خواہش

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×