Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

مظفرگڑھ:علی پورمیں زہریلی شراب پینےسےمرنےوالوں کی تعداد13ہوگئی

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پینے سے مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے۔زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں 11 اگست کو متاثرہ افراد نے شراب خرید کر پی تھی جس کو پینے کے بعد ہلاکتیں ہوئیں۔

پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اوراموات کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

پولیس کےمطابق مرنے والے افراد میں 3 بھائی اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

واقعے میں مرنے والے صرف 5 افراد کی لاشیں پی ٹی ایچ کیو اسپتال علی پور منتقل کی گئیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ بدنامی کے ڈر سے ورثاء نے 8 افراد کی تدفین خاموشی سے کردی ہے۔

اس واقعے کے بعد تھانہ صدرعلی پور اور تھانہ سٹی علی پور میں مقدمات درج کرلیے گئے اورملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق کچی شراب تیار کرنے والے مرکزی ملزم سلطان محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اوراس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزم سلطان محمود آرائیں کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج ہیں اور وہ متعدد بار گرفتار ہوچکا ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

مظفرگڑھ:علی پورمیں زہریلی شراب پینےسےمرنےوالوں کی تعداد13ہوگئی

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×